Today ePaper
Rahbar e Kisan International

سلام گزار ادبی فورم انٹرنیشنل کا 177واں ماہانہ ردیفی مشاعرہ

Literature - جہانِ ادب , Snippets , / Monday, September 1st, 2025

rki.news

رپورٹ:ہما ساریہ (شعبہ نشر و اشاعت، سلام گزار ادبی فورم انٹرنیشنل کراچی)
سلام گزار ادبی فورم انٹرنیشنل کا ماہانہ مسلسل سلسلے کی کڑی، 177واں ردیفی مشاعرہ حسبِ معمول گلستانِ جوہر میں مقبول زیدی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا اس مشاعرے کی ردیف “تر بتر” رکھی گئی تھی۔ صدارت کے فرائض محترم عبیداللہ ساگر نے انجام دیے جبکہ مہمانِ خصوصی محترم جمال احمد جمال اور مہمانِ اعزازی محترم نسیم کاظمی تھے۔ نظامت سید مقبول زیدی نے کی۔
محفل کا آغاز مغرب کی نماز کے بعد ڈاکٹر نور سہارن پوری کی تلاوتِ قرآن سے ہوا۔ نعتیہ کلام بھی پیش کیا گیا جس کے بعد مقبول زیدی نے ردیف “تر بتر” پر اپنا کلام سنایا۔
دیگر شعرائے کرام میں اصغر علی سید، ہما ساریہ، شاہدہ ماہی، فہد زئی طور، عروج واسطی، محمود تاباں، بلال کریم عظیمی، خمار زیدی، کاشف متھراوی، مہتاب عالم مہتاب، نعیم انصاری، ڈاکٹر نور سہارن پوری، عدنان عکس، اسد ظفر، شارق رشید، آسی سلطانی، نسیم کاظمی، جمال احمد جمال اور عبیداللہ ساگر شامل تھے جنہوں نے اپنے اشعار سے محفل کو چار چاند لگا دیے محفل کے اختتام پر ہما ساریہ نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ آسی سلطانی کی دعا کے بعد حسبِ روایت طعام کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ اس طرح یہ بابرکت محفل آئندہ ماہ نئے ردیفی محفل تک کے لیے مؤخر کر دی گئی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International