rki.news
کراچی سلام گزار میڈیا رپورٹ:
گزشتہ دنوں سلام گزار ادبی فورم کے زیرِ اہتمام 173 ویں نشت کا اہتمام مقبول زیدی کے دولت کدے پر منعقد ہوئی پرنور محفل کی صدارت معروف شاعر و محقق پروفیسر ڈاکٹر شاداب احسانی نے کی جبکہ مہمانِ خاص میں محترم زاہد جوہری اور محترم آسی سلطانی تھے محفل کا آغاز حسبِ روایت تلاوتِ کلام پاک سے ہوا محفل کے روحِ رواں جناب مقبول زیدی نے محفل کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا پرنور محفل میں شرکت شعراء نے حمدِ باری تعالی،نعتِ رسول ﷺ اور منقت پیش کیں محفل کے شریک شعراء میں جناب علی اسود، محترمہ ہما ساریہ، منتظم محفل سید مقبول زیدی، محترمہ عروج واسطی،محترم ذیشان شانی،شاہ عالم کاظمی ، جناب شہزین فراز ، جناب خمار زیدی ، جناب نعیم انصاری ، جناب فرحان جعفری پیکر، جناب افسر علی افسر،جناب افضل شاہ، جناب
میم میم مغل نے اپنا کلام پیش کیا۔
محفل کے اختتام سے قبل مہمانانِ خصوصی محترم زاہد جوہری اور محترم آسی سلطانی نے اپنے کلام کے بعد مختصر اظہارِ خیال بھی پیش کیا اور آخر میں صدرِ مشاعرہ پروفیسر ڈاکٹر شاداب احسانی نے اپنا کلام پیش کیا اور پرنور محفل کے انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد پیش کی محفل افطار و عشایہ پر اختتام پذیر ہوئی۔
Leave a Reply