rki.news
سلام گزار ادبی فورم انٹرنیشنل کی ماہانہ نشست اور کتاب “عقیدت کی منزل” کی تقریبِ پذیرائی
سلام گزار ادبی فورم انٹرنیشنل کی ماہانہ ادبی نشست، انجمن بہارِ ادب پاکستان کے اشتراک سے، مؤرخہ 22 جولائی 2025 بروز منگل، گورنمنٹ ڈگری کالج برائے طلبہ، سیون ڈی ٹو، کراچی کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ نشست کی صدارت معروف شاعر جناب ساجد رضوی نے فرمائی، جب کہ نظامت کے فرائض انجمن بہارِ ادب کے روحِ رواں پروفیسر ڈاکٹر عبدالصمد نور سہارن پوری اور عدنان عکس نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے نشست کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت عدنان زائر نے حاصل کی، بعد ازاں سحرش ایاز نے بارگاہِ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ اس کے بعد سلام گزار ادبی فورم انٹرنیشنل کے روحِ رواں مقبول زیدی نے خطبۂ استقبالیہ پیش کیا نشست دو حصوں پر مشتمل تھی۔ پہلا حصہ کتاب “عقیدت کی منزل” کی تقریبِ پذیرائی کے لیے مخصوص تھا، جو سلام گزار ادبی فورم کی ماہانہ نشستوں میں پیش کیے گئے منتخب سلامیہ کلام پر مشتمل اس کا تیسرا ردیفی مجموعہ ہے۔ اس مجموعے پر درج ذیل معزز مبصرین نے اظہارِ خیال فرمایا: صدرِ مجلس: جناب ساجد رضوی، ڈاکٹر عقیل عباس جعفری، ملک افتخار احمد ایڈووکیٹ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالصمد نور سہارنپوری، پروفیسر ڈاکٹر عطیہ حسن، محترمہ سعدیہ شکیل سعدی ،تمام مقررین نے “عقیدت کی منزل” کو فنِ سلام نگاری میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا اور اسے سلامیہ ادب کا قیمتی اضافہ کہا۔
دوسرا حصہ مجلسِ مسالمہ پر مشتمل تھا جس میں ملک کے ممتاز اور ابھرتے ہوئے شعراء نے حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی بارگاہ میں منظوم خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس روحانی اور ادبی محفل میں جن شعراء کرام نے نذرانۂ سلام پیش کیا ان کے نام درج ذیل ہیں:
صدرِ مجلس: جناب ساجد رضوی
مہمانانِ ذی وقار: محترم نسیم کاظمی، ڈاکٹر عقیل عباس جعفری، ملک افتخار احمد ایڈووکیٹ، محترم اختر سعیدی، محترم عبیداللہ ساگر، ڈاکٹر سکندر علی مطرب میزبان شعراء : مقبول زیدی، عدنان عکس، ڈاکٹر عبدالصمد نور سہارنپوری، محمود حسن تاباں، فہد زئی طور، ہما ساریہ، عدنان زائر دیگر ممتاز شعراء کرام: زاہد حسین جوہری، ڈاکٹر نثار احمد، آسی سلطانی، محمد علی گوہر، شاعر علی شاعر، ڈاکٹر مانوس ناطق، افسر علی افسر، صفدر علی انشا، فخراللہ شاد، تنویر سخن، خالد دانش، سلمیٰ رضا سلمیٰ، اکرام اکرم، کشور عروج، بلال، عروج واسطی، نعمت متشا، سعدیہ شکیل، ڈاکٹر عطیہ حسن، شبانہ شیخ و دیگر معزز شعرائے کرام شامل تھے یہ نشست روحانیت، ادب اور عقیدت کا ایک حسین امتزاج ثابت ہوئی، جس میں سلامیہ ادب کی ترقی کے ساتھ ساتھ امامِ مظلومؑ کے حضور منظوم خراجِ عقیدت بھی بڑے وقار اور سلیقے سے پیش کیا گیا۔
عمدہ پروگرام بہت شکریہ