Today ePaper
Rahbar e Kisan International

سلام گزار ادبی فورم انٹر نیشنل کے زیرِ اہتمام ماہانہ نعت و سلام کی 172 ویں نشت

Events - تقریبات , Snippets , / Tuesday, February 18th, 2025

رپورٹ:اشعر عالم(جے آر میڈیا)
سلام گزار ادبی فارم کی ماہانہ نشت کا 172 ویں محفل بانی و چیئرمین سید مقبول زیدی کے دولت کدے پر منعقد ہوئی۔ اس پرنور محفل کی صدرات با سعادت معروف شاعر جمال اجمد جمال نے کی جبکہ محفل کے مہمانِ خاص بہاولپور سے تشریف لائے بزرگ شاعر پروفیسر مطلوب علی مطلوب اور مہمانِ اعزاز کوئٹہ سے تشریف لائے شاعر غلام علی جون تھے۔
محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت مفتی عدنان زائر نے حاصل کی مہوش فراز نے نعت پیش کی اور پھر ردیفی نشت کا آغاز ہوا اس نشت کی ردیف “مہک رہا ہے” تھا جس پر سب سے پہلے محترم شارق رشید نے نعت رسول ﷺ پیش کی خوبصورت ردیفی نعت پر حاضرینِ محفل سبحان اللہ کی صدائیں بلند کرتے رہے۔ میزبان مقبول زیدی ، ہما ساریہ کے ساتھ
محترم اصغر علی، عدنان زائر ، اشعر عالم عماد ، افضل شاہ ، مہتاب عالم مہتاب ، خمار زیدی ، پروفیسر نور سہارنپوری ، شارق رشید ، عدنان عکس ، علامہ فرحت عباس ترمزی، غلام علی جون ، آسی سلطانی ، پروفیسر مطلوب علی مطلوب زیدی اور صدرِ محفل جمال احمد جمال نے اپنا ردیفی کلام پیش کیا
فرخ جعفری(بانی قرطاسِ ادب) نے بطور سامع محفل میں شرکت کی۔بعد از محفل کوئٹہ سے تشریف لائے ہوئے مہمان شاعر غلام علی جون نے جون ایلیا مرحوم کی حال ہی میں پبلش ہونے والی کتاب “کیوں” میزبانِ محفل مقبول زیدی اور دیگر احباب کو پیش کی۔
محفل کے آغاز سے قبل طعام کا انتظام تھا اس سلسلے میں میزبان مقبول زیدی اور ہما ساریہ مہمانوں کی تواضع کے فرائض نبھاتے رہے۔
محفل کے اختتام پر منتظم مشاعرہ مقبول زیدی نے تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ ماہ 173 ویں نشت کا اعلان کرتے ہوئے تمام مہمانِ گرامی کو شرکت کی دعوت پیش کی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International