تازہ ترین / Latest
  Monday, December 23rd 2024
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

سلیم الطبع شخصیت…سلیم خان

Articles , Snippets , / Monday, December 9th, 2024

تحریر: ڈاکٹر ارشاد خان، بھارت

بہت سی شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو ذہن پر انمٹ نقوش چھوڑ جاتی ہیں.. ان کی ہردلعزیزی کے نقش، ان کی مرجع مرجان, سادگی و انکسار کے نقش, ان کے سلیم الطبعی کے نقش…ایسے ہی بوقلمونی اور ہمہ رنگی کا مرقع ہیں. ادبی دنیا کے لیے سلیم خان اور میرے لیے چھوٹے خان…
کراچی پاکستان کے ساحل سے ہیوسٹن امریکہ کے دلکش قدرتی مناظر کی طرف ہجرت کرنے والے سلیم خان اپنے دامن میں ذوق ادب کی بے چین موجیں بھی رکھتے ہیں تو قوس قزح کے رنگوں سے سجے ادبی شہ پارے بھی.. ہندوستانی فلم انڈسٹری کے انسائیکلوپیڈیا بھی ہیں تو ہندوستانی گیتوں پر اتھارٹی بھی. پاکستانی سنیما تو گویا گھٹی میں پڑا ہے.. غضب کے سرچ انجن. .یہاں فرماٸش کہ پلک جھپکتے میں گیت حاضر.. کمال کمال شخصیت ہیں..
درجنوں واٹس ایپ گروپس سے نہ صرف وابستہ ہیں، بلکہ مجلس انتظامیہ میں شامل ہیں. ہر گروپ اس بات پر فخر کرتا ہے کہ چھوٹے خان اس کے کرتا دھرتا ہیں. ایسا ہی حال fb گروپس کا ہے. .پتا نہیں…کہاں کہاں کی خاک چھان کر ادب کے متوالوں کے لیے جواہر ریزے ڈھونڈ لاتے ہیں…اور سادگی ایسی کہ..

کبیرا کھڑا بازار میں مانگے سب کی خیر
نہ کہو سے دوستی نہ کہو سے بیر

چھوٹے خان کا وصف خاص یہ ہے کہ. کسی کو چاہتے ہیں تو ٹوٹ کر چاہتے ہیں..سبھی سے ٹیلیفونی رابطہ رہتا ہے…گروپ میں گر شکررنجی کا ماحول ہو تو چھوٹے خان اپنے میٹھے بولوں سے فریقین کو منا لیتے ہیں. صلح جوٸی میں تو آپ ماہر ہیں. مجھ جیسے چنگیز خانی مزاج کو بھی اکثر رام کیا ہے.. واقعی یہ وصف کسی کسی کو ملتا ہے۔
گیتوں کی محفلیں سجانا.، یا گیت کاروں. سنگیت کاروں کے جنم دن یا برسی پر خصوصی پروگرام منعقد کرنا ان کا محبوب مشغلہ ہے..گروپ میں ہمیشہ حاضر رہتے ہیں. پتا نہیں آرام کب کرتے ہیں؟..شاید انھیں چوبیس گھنٹے کا دن کم لگتا ہے..ان کےلیے چھتیس گھنٹے کا دن ہونا چاہیے تھا.
یہ تو ان کا مختصر تعارف ہے.. ان کے کارنامے اور ان کی خوبیاں بیان کرنے کے لیے تو دفتر کے دفتر چاہیے!!!

07/ 12/2024


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International