گلشن اختر میئو
ننکانہ صاحب
تم اک دن لازما مجھے سوچو گے
جب تم بہت بوڑھے ہو چکے ہو گے
جب تمہارے ساتھ کے سنگ ساتھی
باری باری خالق حقیقی سے ملاقات کر رہے ہونگے
جب تم آسماں پر ٹوٹ جانے والا تارا
دیکھو گے تو تمہیں اپنی باری کا گماں ہو گا
جب تمہارے پرانے صندوق میں
میرا خط کے اظہار محب بیاں مٹ چکے ہونگے
لیکن اس خط میں میری محبت کی خوشبو
مشک کی مانند سلامت رہے گی
تمہیں میں یاد آؤنگی
جب تم گھر کی دیوار میں لگے آئینہ میں
اپنا بوڑھا جھریوں سے بھرا چہرا دیکھو گے
کوئی تھا جس نے تم سے محبت کی
اور اس نے تمہارے اور اپنے درمیاں. فقط خدا کو رکھا …
اس نے خدا سے تیری باتیں کیں
سنو!!! تمہیں میں یاد آؤنگی…
Leave a Reply