rki.news
سُنا ہے عید آئی ہے
گزشتہ سال کے مانند
مجھے اس سال بھی
خوشیوں بھرے
منظر نہیں ملتے
غزہ میں موت بٹتی ہے
جہاں معصوم بچوں کی
عمر لمحوں میں کٹتی ہے
جہاں پر عید
بس اک خواب ہے
اور خواب بھی ایسا
کہ
جس کی دید کو
اب کوئی بھی انساں نہیں زندہ
سُنا ہے عید آئی ہے
غزہ میں
اَشک و خوں کی بارشیں لے کر
عدو کی سازشیں لے کر
ہزاروں میتیں لے کر
نبی کی آل پہ
ظلم و ستم کی دوزخیں لے کر
سُنا ہے عید آئی ہے
عجب نوحہ کناں، ماتم زدہ
آہ و فغاں لے کر
غزہ میں عید آئی ہے
ُسباس گل
رحیم یار
پاکستان
Leave a Reply