دوحہ ڈیسک
رہبر کسان انٹرنیشنل کے ارسال کئے گئے مراسلے میں پی ایم جی کے روح روان اور مشہور طبلہ نواز نزاکت علی خان نے بتایا ہے کہ پنجاب میوزک گروپ کے زیر اہتمام پاکستانی فلموں، سٹیج ڈراموں اور ٹی وی کے مشہور لیجنڈری اداکار البیلا مرحوم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے الحمرا کلچر کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں 27 جولائی ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس خوبصورت تقریب میں شو بز سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات اور اداکار ماضی کے سب کے محبوب لیجنڈری اداکار کامیڈین اداکار البیلا مرحوم کی فن اور شخصیت پر روشنی ڈالیں گے۔نزاکت علی خان نے کہا کہ پی ایم جی شروع سے ملک کے اندر اور ملک سے باہر اپنے لیجنڈز اداکاروں اور فنکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقاریب کا اہتمام تواتر سے کررہی ہے۔ اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے تاکہ نوجوان نسل کو اپنے مشاہیر سے اور انکے کارناموں سے آگاہی مل سکیں۔ اس تقریب میں ہنی البیلا خصوصی شرکت کریں گے۔
Leave a Reply