rki.news
پنجاب میوزک گروپ پی ایم جی (انٹرنیشنل) کے چیف ارگنائزر اور بانی رکن جناب نزاکت علی خان کی سربراہی میں اپنی گزشتہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی کرسمس ڈے، قائد ڈے اور نئے سال کا خیر مقدم کرنے کے لیے پاکستان کے صنعتی شہر سیالکوٹ میں عظیم الشان میوزک کنسرٹ کا اہتمام کیا۔
بین المذہبی یکجہتی کے طور پر یہ پروگرام سیالکوٹ کی مایہ ناز کرسچن کمیونٹی کی پرزور فرمائش پر پی ایم جی کے پلیٹ فارم سےلوکل کمیونٹی ہال میں ترتیب دیا گیا تھا جس میں مسلمان اور مسیحی دونوں مذاہب کہ شرکاء اور آرٹسٹ حضرات نے جوک در جوک شرکت کی۔
پروگرام اپنے شیڈول کے مطابق کرسمس اور قائد ڈے کی دعائیہ تقریبات سے شروع ہوا۔ سال 2026 کو گرمجوشی سے ویلکم کرنے کے لیے کیک کٹنگ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ نزاکت صاحب ایونٹ مینجمنٹ کے ساتھ ساتھ مہمان خصوصی کے طور پر بھی مدعو کیے گئے تھے جنہوں نے کمپیئرنگ اور ہوسٹنگ کے فرائض بھی بخوبی سر انجام دیے۔
اس خوشی کو دوبالا کرنے میں نا صرف سیالکوٹ بلکہ ملک پاکستان کے دیگر علاقوں سے بھی فنکاران میوزک نے پی ایم جی کے پلیٹ فارم کو رونقیں بخشی اور اپنی پرفارمینس سے خوب داد سمیٹی۔ قابل قدر فنکاروں میں جناب اعجاز علی ہاشمی صاحب،جناب سلیمان کھوکھر صاحب، جناب خالد کھوکھر روکی صاحب، جناب ملک ندیم صاحب، جناب ملک اعظم صاحب، جناب شاہد جیمی صاحب، جناب عظیم سرفراز صاحب، جناب اشرف منظر صاحب، جناب سنیل صاحب، جناب سلیم خان صاحب، جناب اکرم غوری صاحب اور جناب دانش ملک صاحب شامل تھے۔ پروگرام رات گئے تک سیالکوٹ کی یخ بستہ ہواؤں میں جاری رہا جہاں قہوہ اور لائٹ اسنیکس کا بھی دور دورہ رہا۔
لوکل مسیحی کے فنکاروں اور موسیقاروں کو پی ایم جی کی بدولت خوب پذیرائی ملی جس پر حاضرین محفل نے نزاکت صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی ایسے پروقار پروگرام سیالکوٹ میں کرنے کا عزم لیا۔ اللہ پاک 2026 ملک پاکستان اور اس میں بسنے والوں کے لیے خوشحالی کا سال ہو۔
اسی نیک تمنا کے ساتھ پاکستان زندہ باد
Leave a Reply