rki.news
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان
پریس ریلیز 07اگست 2025
ملتان۔ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں میٹا میٹا، دوآبہ فاؤنڈیشن اور شعبہ ایگرانومی کے زیر انتظام 2022 کے سیلاب کے بعد کی صورتحال، ممکنات اور مستقبل کی تیاریوں کے عنوان پر صوبائی مذاکرہ منعقد کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹرعبدالغفار چیرمین شعبہ ایگرانومی نے جامعہ زرعیہ ملتان نے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اشفاق سومرو قومی لیڈ میٹا میٹا ریسرچ نے صوبائی مذاکرہ کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ ڈاکٹر فرینک میٹا میٹا ہالینڈ نے “بنیادی خیال” پر سیر حاصل گفتگو کی۔ ڈاکٹر خرم مبین ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ ایگرانومی نے تحقیق اور تعلیم کے ذریعے رود کوہی سیلاب کے نقصانات سے بچاو ، زراعت اور مال مویشی کی بہتری کے ساتھ ساتھ پانی اور زمین کے بہتر استعمال کے پایئدار طریقے پر روشنی ڈالی۔جاوید اقبال دوآبہ فاونڈیشن اور ان کی ٹیم نے سیلاب کی صورت حال میں کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد فورم بحث کے لیے کھول دیا گیا۔ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیر اور بیت المال ملتان سے میڈم ام فروہ نے سیلاب کے معاشرتی پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی۔ ڈین کلیہ زراعت پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے زور دیا کہ سیلاب کا پانی بیش قیمت ہوتا ہے اور سیلاب زراعت کے لیے مفید ہوتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اگر ہم گھر میں ایک اضافی بور کر لیں تو بارش کا پانی زمین کے اندر چلا جائے گا۔ زیر زمین پانی میں بھی اضافہ ہو گا اور فلڈ کو بھی بہتر انداز میں استعمال کرنا آسان ہوگا۔ انہوں نے اس صوبائی مذاکرہ کے کامیاب انعقاد پر میٹا میٹا، اشفاق احمد سومرو ، دوآبہ فاؤنڈیشن اور شعبہ ایگرانومی کو سراہا اور تمام مہمانوں کی جامعہ زرعیہ تشریف آوری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے زرعی یونیورسٹی ملتان کے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔آخر پر فورم بحث کے لیے کھول دیا گیا۔جس میں مختلف اداروں ،سوشل ویلفیئر اور سوشل سوسائٹی کے لوگوں نے اپنے تجربات کا بھرپور اظہار کیا۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان
Leave a Reply