rki.news
ام القیوین (نمائندہ خصوصی):
پاکستانیز ان شارجہ کمیونٹی گروپ نے والش کالج اینڈ یونیورسٹی فار دی کری ایٹو آرٹس، ام القیوین میں متحدہ عرب امارات کے 54ویں قومی دن کی مناسبت سے ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں اساتذہ، طلبہ، والدین اور کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور یو اے ای کے ساتھ اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کیا۔
تقریب کا آغاز تلاوت و یو اے ای قومی ترانے سے میزبان افروز زبیر نے نہایت خوش اسلوبی سے کیا۔ پروگرام میں یو اے ای کی ثقافت اور اتحاد کو اجاگر کرنے کے لیے رنگا رنگ لوک رقص، باصلاحیت بچوں کی شاندار ٹیبلوز پرفارمنس، معلوماتی کوئز اور دل کو چھو لینے والے یو اے ای نغمون کےساتھ پیش کی گئیں، فنکاروں کی پرفارمنس کو حاضریں جانب سے بھرپور داد دی گئی،
نوجوان ٹیلنٹ کو اجاگر کرتے ہوئے باصلاحیت گلوکار روحیل مغل نے اپنی آواز کا جادو جگایا، جبکہ جہانزیب اور سید عباس کی شاندار پرفارمنسز نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔
اس موقع پر فیوچر ایجوکیشن کے طلباء کی تعلیم، تربیت اور روشن مستقبل کے حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای ایسا ملک ہے جو مختلف ثقافتوں کو ایک دوسرے کے قریب لا کر نئی نسل کو ترقی کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔
تقریب کا ایک نمایاں پہلو بچوں کی جانب سے پیش کیا گیا ڈرامہ تھا، جس میں اردو زبان کی اہمیت کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا جس میں والدین و حاضرین کے لیے ایک مثبت اور بامعنی پیغام دیا گیا۔
تقریب میں معزز مہمانِ خصوصی محترمہ نور (ٹیم ڈاکٹر بو عبداللہ) اور سوشل سنٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چوہدری نے خصوصی شرکت کی اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
علاوہ ازیں یو اے ای کے معروف بائیکر گروپ (پاکستان رائیڈر گروپ)، سوشل میڈیا انفلوینسر فہد اسد گروپ اور پنجاب ایسوسی گروپ نے بھی شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر 54ویں قومی دن کی مناسبت سے خصوصی کیک کاٹا گیا، جس نے خوشیوں اور مسکراہٹوں کو دوبالا کر دیا۔
آخر میں منتظمین نے اپنے تمام معزز اسپانسرز
” پشاور میڈیکل سنٹر، زاک ایجوکیشن،
چٹنی رول ریسٹورنٹ، کوئلہ کراہی ریسٹورنٹ،
سپرٹ آف ایمریٹس اور خیبر و کےٹو ٹی وی
کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جن کے تعاون سے یہ کامیاب تقریب ممکن ہوئی۔
اس موقع پر تمام سپانسرز اور شرکاء کو اسناد ، شیلڈز و تحائیف پیش کئے گئے
حاظرین تقریب کی جانب سے پاکستانیز اِن شارجہ فیسبک کمیونٹی گروپ کے منتظمین
جن میں
عمیر جاوید( گروپ فاؤنڈر)،
حافظ عبدالرؤف( پی آر ہیڈ)،
افروز زبیر( لیڈیز ونگ ہیڈ)،جہانزیب مغل( مارکیٹنگ ہیڈ)،
احسن جاوید( سپورٹس ہیڈ)،
سعدیہ خان( میڈیا ہیڈ) اور نجم فاطمہ( والنٹیر ہیڈ) کو کامیاب ایونٹ منعقد کرنے پر مبارک باد پیش کی۔
اور کمیونٹی کے اتحاد اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط کرنے اعادہ کیا۔
Leave a Reply