rki.news
اخلاق حیدرآبادی
مرکزی مجلس عاملہ پنجاب
نواز ساجد نواز
سیکرٹری نشرو اشاعت
پاکستان رائٹرز گلڈ فیصل آباد
پاکستان رائٹرز کی گلڈ بلوچستان کے زیر اہتمام بلوچستان کے معروف شاعر ، ادیب ، دانشور اور کراٹے کے بین الاقوامی ماسٹر انسٹرکٹر اور پاکستان کراٹے ٹیم کے کوچ جناب شاہ محمد شان کے ساتھ ایک شام کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت بلوچستان کی معروف شاعراردو و پنجابی جناب محمد انور بھٹی نے کی جبکہ مہمان خصوصی بلوچستان کے بزرگ شاعر و ادیب محقق پروفیسر ڈاکٹر احمد علی صابر بولانوی تھے جبکہ مہمانان اعزاز میں پروفیسر ڈاکٹر زینت ثنا بلوچ اور براہوئی کے معروف شاعر استاد الشعراء جناب یوسف نسیم، ناموں آفتاب قمر ،پروفیسر محمد طاہر بلوچ ، جناب سہیل خٹک ،سفر ندیم زہری ،منظور احمد خلقی ،پروفیسر محمد اکبر ساسولی ،اور ظفر ذیشان شامل تھے ۔ اس تقریب میں بلوچستان کے معروف شعراء کرام نے بھی شرکت کی ۔
جب کہ نظامت کے فرائض ادبی دیوان بلوچستان کے چیرمین و پاکستان رائٹرز گلڈ بلوچستان کے ممبر ڈاکٹر عبدالرشید آزاد نے سرانجام دئیے ۔
پاکستان رائٹرز گلڈ بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری جناب عبدالحلیم مینگل نے اپنے روایتی انداز میں مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور مہمانوں کو ہار پہنائے ۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور تلاوت کلام پاک کی سعادت پروفیسر محمد اکبر ساسولی نے حاصل کی
ڈاکٹر عبدالرشید آزاد نے شاہ محمد شان کا ادب اور مارشل آرٹس کے حوالے سے تعارف پیش کیا اس کے بعد شاہ محمد شان کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دی شاہ محمد شان نے اپنے اردو اور براہوئی کلام سے ایک سماع باندھ دیا اور معززین نے ان کے کلام کو بہت سراہا اور دل کھول کر داد دی یاد رہے کہ شاہ محمد شان 2022 سے متواتر لاہور میں اپنے سرکاری فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور وہ کی ادبی تقریبات میں بلوچستان کی نمائندگی کرتے ہیں ان کے کلام میں بڑی روانی ،چاشنی اور ردم پایا جاتا ہے اور اپنے اسلوب اور طرز ادائیگی کلام سے وہ بہت خوبصورت کلام سے حاضرین کو محصور کر لیتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے استاد الشعراء جناب یوسف نسیم نے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمد شان کے کلام کی تعریف کی اور کہا کہ شاہ محمد شان کا کلام ہمارے نوجوان نسل کے لئے ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جائے کہ وہ دوسرے صوبے میں ہمارے بلوچستان کے ادب کے سفیر کے طور پر جانا جاتا ہے اور ہمیں ان کے اس کردار پر فخر ہے انہوں نے پاکستان رائٹرز گلڈ بلوچستان کے تمام عہدیداروں کے اس اقدام کی تعریف کی کہ ایسے پروگراموں کے انعقاد سے ہمارے نوجوان شعراء کو محمیظ ملتی ہے اور ادب میں ایسی پذیرائی سے نوجوان شعراء کے حوصلے بلند ہوتے ہیں ۔
مہمان اعزاز محترمہ زینت ثناء بلوچ نے شاہ محمد شان کے اردو اور براہوئی کلام کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بیشک نوجوان نسل کی محنت اور لگن سے نوجوان کے کلام میں بڑی روانی دیکھنے کو مل رہی ہے تقریب کے مہمان خصوصی جناب استاد پروفیسر ڈاکٹر احمد علی صابر بولانوی نے شاہ محمد شان کو بلوچستان کے ادب کا سفیر قرار دیا اور کہا کہ ہمارے نوجوانوں کے لئے شاہ محمد شان ایک آئیڈیل نوجوان ہیں ایسے کردار معاشرے کی تعمیر میں بڑا اہم رول ادا کرتے ہیں آپ پوری دنیا میں مارشل آرٹس کے حوالے سے ہمارے بلوچستان کے سفیر تو ہیں ہی لیکن ادب میں بھی سفیر کا رول ادا کر رہے ہیں ۔
تقریب کے صاحب صدر اور شاہ محمد شان کے استاد گرامی جناب محمد انور بھٹی نے کہا کہ شاہ محمد شان کا کلام پڑھ کر ہمارے نوجوان ایسا کلام لکھنے کی خواہش کرتے ہیں بیشک ان کے کلام میں جو جاذبیت ہے اور جو تسلسل ہے جو روانی ہے وہ پوتر جذبوں کی نشاندہی کرتی ہے اور مجھے بے انتہا خوشی ہے کہ شاہ محمد شان کی اٹھان آنے والے وقتوں کے لئے ایک نیگ شگن ہے ۔
تقریب کے آخر میں عبدالحلیم مینگل نے تمام معززین مجلس کا شکریہ ادا کیا کہ پاکستان رائٹر گلڈ کے مختصر سے نوٹس پر دوستوں نے شرکت کر کے ہمیں جو شکریہ کا موقع دیا
Leave a Reply