Today ePaper
Rahbar e Kisan International

شکاگو میں پہلی قائد کانفرنس کا انعقاد، قونصل جنرل پاکستان زمان مہدی مہمان خصوصی تھے صدارت سید وہاج الدین احمد نے فرمائی۔محفلِ مشاعرہ کی صدارت جناب غلام مصطفٰی انجم نے فرمائی مہمانان خصوصی نون جاوید اور ساجد چوہدری تھے

Events - تقریبات , Snippets , / Thursday, January 15th, 2026

rki.news

کراچی/ شکاگو برج میڈیا یو ایس اے کے زیرِ اہتمام امریکہ کے شہر شکاگو میں پہلی قائد کانفرنس بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒکا شاندار انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کے مہمانِ خصوصی قونصل جنرل پاکستان شکاگو جناب زمان مہدی تھے جبکہ صدارت ریاستِ البنائے کے سینئر پاکستانی و معروف سماجی رہنما سید وہاج احمد نے فرمائی۔ اس موقع پر ڈپٹی قونصل جنرل محمد سعید نے بھی خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں نامور اسکالرز، ادیبوں، اساتذہ اور شعراء نے تحریکِ پاکستان کی جدوجہد، درپیش مشکلات، قائداعظم کی سیاسی دور اندیشی اور حکمتِ عملی پر تفصیلی گفتگو کی اور قیامِ پاکستان کے اسباب و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے تحریکِ پاکستان کے اکابرین کی مسلسل جدوجہد اور ان کی شخصیات کو امریکن معاشرے میں اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کمیونٹی کے لیے برج میڈیا کے کردار کو سراہا۔خطاب کرنے والوں میں پروفیسر مارسیا ہرمرسینن (لائیولا یونیورسٹی شکاگو، حبیب یونیورسٹی کراچی)، محمد مجید اللہ خان (بانی و صدر عالمی مرکز ادبیات اردو شکاگو)، طلعت رشید (پولیس کمشنر بولنگ بروک سٹی)، پروفیسر مسرور قریشی (بانی و صدر برج میڈیا و پروفیسر فیڈرل اردو یونیورسٹی کراچی)، مظہر عالم (میڈیا اینڈ سوشل ڈائریکٹر برج میڈیا یو ایس اے)، فرخ خواجہ (صدر بزمِ عطش شکاگو)، ریاض نیازی (صدر صاقین آرٹ گیلری شکاگو) اور طاہرہ ردا (سکریٹری عالمی اردو کانفرنس شکاگو) شامل تھے۔ تقریب کے اختتام پر قونصل جنرل پاکستان جناب زمان مہدی نے معززین اور منتظمہ کے منتخب افراد میں قائد کانفرنس کے اعزاز میں‘‘نشانِ سپاس’’تفویض کیے، اس موقع پر محمد مجید اللہ خان نے معاونت فرمائی۔ زاہد نہاری و بینکوئٹ کے شاندار عشائیے کے بعد محفلِ مشاعرہ منعقد ہوئی جس کی صدارت معروف شاعر و سفارتکار غلام مصطفٰی انجم نے فرمائی۔ مہمانانِ خصوصی معروف شعراء ساجد چوہدری اور نون جاوید تھے۔ مشاعرہ میں رئیس الشعرا ڈاکٹر توفیق انصاری احمد، طاہرہ ردا، راز رنگوئی، محمد سالم، ساجدہ کاظمی، بدرالسلام، خاور حسین اور راشد رحیمی نے اپنا کلام پیش کیا۔ تلاوتِ کلامِ پاک منظر عالم نے کی جبکہ صائمہ خان نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی۔شکاگو میں نوجوانوں کی نمائندگی کرتے ہوئے یاسر قریشی نے قونصل جنرل پاکستان کو گلدستہ پیش کیا، قائداعظم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ایک شعر پڑھا اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔ یوں یہ یادگار اور شاندار تقریب رات گئے اختتام پذیر ہوئی


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

© 2026
Rahbar International