Today ePaper
Rahbar e Kisan International

‎شہید حکیم محمد سعید ! ایک کثیر الجہت شخصیت

Articles , Snippets , / Friday, October 17th, 2025

rki.news

حکیم محمد سعید 9 جنوری( 1920 ء تا 17 اکتوبر 1998 ) ایک مایہ ناز حیکم تھے انہوں نے مذہب اور طب و حکمت پر 200 سے زائد کتب تصنیف و تالیف کیں۔


‎ہمدرد پاکستان اور ہمدر یو نیورسٹی ان کے قائم کردہ
‎ادارے ہیں۔
‎حکیم محمد سعید کی شخصیت در حقیقت قوم و ملت
‎کے لئے ایک گرانقدر سرمایہ تھی۔

‎وہ ہر دلعزیز شخصیت کے حامل اور بلند کردار انسان تھے زندگی کے آخری لمحے تک وہ اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لئے کوشاں رہے اور ان کے لئے جدوجہد کرتے
‎رہے۔
‎وہ ایک کثیر الجہات شخصیت تھے ان کی شخصیت اور کارناموں کو بین الاقوامی طور پر تسلیم کیا گیا ہے ۔
‎آپ نے زندگی بھر ملک کی تعمیرو ترقی، خوش حالی اور امن کے لئے بے شمار کام کئے۔

‎بچوں کے حکیم سعید : –

‎ حکیم سعید بچوں کو ملک اور قوم کے مستقبل کی ضمانت سمجھتے تھے ۔ وہ اپنی زندگی کے آخری لمحوں تک بچوں کی اعلیٰ تعلیم اور تربیت پر زور دیتے رہے اور اس ضمن ادارہ نونہال کا قیام عمل میں لائے۔ جسکے تحت وہ “نونہال” ، ہر ماہ باقائدگی سے شائع کرتے تھے اس ضمن میں اُنہوں نے ہمدرد اسکول اور یونیورسٹی کا قیام بھی عمل میں لائے۔
‎حکم محمد سعید ایک ممتاز طبیب صاحبِ فکر و نظر اور قابل احترام شخصیت تھے ۔ اور سب سے بڑھ کر وہ ایک سچّے محب وطن اور قوم کے ہمدرد تھے۔
‎ہمدرد فاؤنڈیشن کا قیام نئی نسل کے ذہنوں کی تعمیر اور کردار سازی تھا ۔
‎ حکیم صاحب کو بچّوں اور نئی نسل سے عشق تھا۔ اُن کا بس نہیں چلتا تھا کہ وہ بچوں کو کسی طرح عظیم بنا دیں . وہ چاہتے تھے کہ ان کےلئے بہترین کتابیں شائع ہوں۔

‎ہمدرد پاکستان اور ہمدرد یونیورسٹی:

‎حکیم محمد سعید نے دم توڑے شعبہ طب کو نئی بنیادوں پر کھڑا کیا اور اپنے وقت کے ماہرین طب کی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے اور انہیں ملک کی ترقی میں استعمال کیا۔
‎ہمدرد پاکستان اور ہمدرد یونیورسٹی جیسے ادارے ان کی بہترین یادگار ہیں جن سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دینا مستفید ہو رہی ہے۔

‎قوم کے عظیم محسن کے ساتھ سلوک :

‎قوم کے اس عظیم محسن کو 17 اکتوبر 1998 کو کراچی میں انتہائی بے دردی سے شہید کردیا گیا.
‎جس دن حکیم صاحب کو آرام باغ میں ان کے دواخانہ کے باہر وحشیانہ انداز میں شہید کیا گیا اس دن ان کا روزہ تھا ۔ یوں اُنہوں نے روزے کی حالت میں اپنی جان
‎جانِ آفریں کے سپرد کی۔

“اللّہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے۔۔۔آمین “

ثمرین ندیم ثمر
دوحہ قطر
17 اکتوبر 2025


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International