تازہ ترین / Latest
  Wednesday, January 22nd 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

شہ نشین کا ملک گیر مشاعرہ 2024ء

Events - تقریبات , Snippets , / Friday, December 6th, 2024

ملک کے بیشتر علاقوں سے شعراء کی شرکت
سال رواں کو خدا حافظ کہتے ہوئے کیک کاٹا گیا

ادارہ ترویج ادب و ثقافت شہ نشین کی مشاعرہ کمیٹی کے مقبول زیدی پروفیسر مشتاق مہر ہما ساریہ علی اسود کی جانب سے کراچی میں 2024 الوداعی ملک گیر مشاعرہ منعقد کیا گیا جس کی مجلس صدارت کے فرائض عالمی شہرت یافتہ شاعر رفیع الدین راز،بلوچستان کوئٹہ کے سابقہ ایس ایس پی و معروف شاعر زاہد آفاق، منیف اشعر ملیحہ آبادی،
فیروز ناطق خسرو،نے انجام دیے جبکہ مہمانان خاص معروف صحافی و شاعر ڈاکٹر عقیل عباس جعفری ماہر قانون و شاعر ڈاکٹر افتخار احمد ملک ایڈوکیٹ۔ سینیئر صحافی اختر سعیدی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے وائس مارشل اسید الرحمن عثمان۔ محب ادب شخصیت مصور شاہین ۔ سنیئر شاعر مطلوب حسین زیدی ۔ معروف سنیئر شاعرہ نجمہ عثمان تھے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز قران کریم کی تلاوت سے ہوا جس کا شرف مہوش فرح نے حاصل کیا جبکہ سرور کونین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خدمت میں نذرانہ عقیدت منزہ صبا زیدی نے پیش کیا۔ بعد ازاں ماہ دسمبر کے اغاز اور سال رواں کے اختتام پر سال رواں کو خدا حافظ کہتے ہوئے کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب کے آغاز میں شہ نشین کے پروفیسر مشتاق مہر نے خطبہ استقبالیہ میں اظہارِ تشکر کرتے ہوئے ملک بھر سے آئے ہوئے معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔اور بتایا کہ موجودہ ادبی بزم شہ نشین کا آغاز 2009 میں غزل سنگت کے نام سے ہوا تھا۔ جس کے بانی قمر زیدی مرحوم تھے 2016 میں مقبول زیدی کے کوئٹہ تبادلے کی بناء پر چند سالوں تک غیر فعال رہنے کے بعد چھ ماہ قبل غزل سنگت کو دوبارہ شہ نشین کے نام سے فعال کیا ہے۔ مزید انہوں نے امید ظاہر کی کہ موجودہ اراکین بزم ادب شہ نشین کو منظم طریقے سے چلائیں گے علاوہ ازیں محقق ادیب و شاعر زاہد حسین جوہری نے اہم موضوع پر خطاب کیا اور سامعین کے سوالات کے جواب بھی دیے۔ بعد ازاں الوداعی ملک گیر مشاعرہ کا آغاز ہوا جس میں کوئٹہ۔صوبت پور بلوچستان ۔جیک آباد۔لاہور۔ فیصل آباد۔رحیم یار خان۔بہاولپور۔شہدادپور۔حیدرآباد۔ کراچی کے شعرائے کرام رفیع الدین راز ۔منیف اشعر ملیحہ آبادی۔فیروز ناطق خسرو۔زاہد آفاق ۔عقیل عباس جعفری۔ڈاکٹر افتخار احمد ملک ایڈووکیٹ ۔راشدحسن راشد۔نجمہ عثمان ۔اسید الرحمن عثمانی ۔پروفیسر مطلوب علی زیدی ۔ساگر ہاشمی۔ سہیل ہاشمی ۔شہباز نیئر ۔یونس عظیم۔ندیم خاور۔محمد رفیق طالب۔رشید سارب۔ندیم گلانی شبیر موج۔زاہد حسین جوہری۔نور شمع نور۔نثار احمد نثار۔احمدخیال۔مقبول زیدی۔فرزانہ سحاب مرزا۔پروفیسر مشتاق مہر۔شازیہ عالم شازی۔اشعر عالم عماد۔فرہاد فریدی۔ہماساریہ۔نعیم قریشی۔یحیی سرور چوہان۔نورین فیاض۔فرحانہ صادق۔در افشاں ۔اور۔تقریب کے ناظم و شاعر تنویر سخن نے اپنے اپنے حسن کلام سے خوب داد ستائش وصول کی ۔ علاؤہ ازیں ملک کے دیگر حصوں سے آئے ہوئے مہمان شعرائے کرام۔ اور مسند نشینان کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک اور گلدستے پیش کیے گئے۔جبکہ الوداعی ملک گیر مشاعرہ کی نظامت کے فرائض تنویر سخن ۔ہما ساریہ اور مقبول زیدی نے احسن طریقے سے انجام دیے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International