Today ePaper
Rahbar e Kisan International

شیخ عرفان کے بدست نسیم اشک کی کتاب “چراغ جلتا رہا” کی رونمائی

Literature - جہانِ ادب , Snippets , / Monday, February 10th, 2025

(محمد غلام حسین) گزشتہ سنیچر 8 فروری 2025 کو شام چھ بجے جگتدل شمس اردو ہائی اسکول ،جگتدل میں معروف شاعر و ادیب نسیم اشک کی چوتھی کتاب “چراغ جلتا رہا کی رونمائی بدست سیخ عرفان (سابق جنرل منیجر ،کینسن جوٹ مل) ہوئی۔محفل رونمائی کی صدارت الحاج جناب محمد ایوب انصاری (سابق استاد جگتدل شمس اردو ہائی اسکول) نے فرمائی۔ جناب عظیم انصاری (معروف شاعر و ادیب),جناب خواجہ احمد حسین (سابق ممبر مغربی بنگال اردو اکیڈمی) ,جناب ڈاکٹر افضال عاقل (استاد شعبہ اردو ،بھیروب گانگولی کالج ، جناب ڈاکٹر سید خالد معراج (کنٹرولر آف اگزامینیشن ،ودیا ساگر اسکول آف سوشل ورک،ودیا ساگر یونیورسٹی), جناب افضل علی (ایسٹرن ریلوے ،ہوڑہ)، جناب محمد جنیف انصاری غازی (سابق بینک ملازم اور سرپرست شائقین ادب ،ٹیٹا گڑھ )،جناب شمیم جہانگیری (پریس کارنر ،کانکی نارہ ) بحیثیت مہمان موجود رہیں۔ پروگرام کی ابتدائی نظامت مقصود عالم نے کی اور پھر نظامت کی ذمہ داری جناب سوز اختر (معروف شاعر و ادیب) نے نبھائی ۔پروکرام کا آغاز محمد غلام حسین کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔انہوں نے ایک نعت بھی پیش کی اس کے بعد جناب ارشد علی سونو نے بھی ایک خوبصورت نعت پیش کی۔جناب شمیم جہانگیری نے افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے کتاب کی اشاعت کا مختصر تذکرہ کیا اور موصوف کو مبارک باد پیش کی۔جناب عظیم انصاری نے کتاب کے حوالے سے ایک مختصر مضمون “چراغ جلتا رہا : نسیم اشک کا نثری اسلوب پیش کیا۔جناب محمد جنیف انصاری غازی نے موصوف کی تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے ان کو مبارکباد پیش کیا۔جناب ڈاکٹر افضال عاقل نے نسیم اشک کی ادبی خدمات کو سراہا ۔جناب ڈاکٹر سید خالد معراج نے چار مصرعوں سے نسیم اشک کو تہنیت پیش کی۔جناب خواجہ احمد حسین نے نسیم اشک کی تخلیقی صلاحیتوں کو خوب سراہا اور کہا اگر ادب میں دیانتداری سے دیکھا جائے تو نسیم اشک ایک نمایاں نام نظر آتا ہے۔ جناب شیخ عرفان نے کہا جب کوئی صدق دل سے محنت کرتا ہے اللہ غیب سے اس کی مدد کرتا ہے۔صدر محفل جناب محمد ایوب انصاری نے نسیم اشک کی ادبی کاوشوں کی جم کر ستائش کی اور ان کی اس لگن کو جنون سے تعبیر دی اور کہا جس طرح انگریزی شاعر جان کیٹس نے کم عمری میں اہم ادبی خدمات انجام دی نسیم اشک نے بھی وہی راہ اپنائی ہے۔جناب نوشاد علی نے معروف شاعر و ادیب علی شاہد دلکش کا ایک خوبصورت قطعہ پیش کیا۔جناب سہیل نور (اسسٹنٹ ہیڈ ٹیچر ،کولکاتا میونسپل،کارپوریشن اسکول) نے موصوف کی کتاب پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے چند اشعار کہے۔جناب عادل نور نے بھی چند اشعار کے ساتھ نسیم اشک کو مبارک باد پیش کی۔کثیر تعداد میں اہل علم و دانش شریک محفل رہیں۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں ماسٹر محمد علی ، شیخ معراج الدین ، ابولحسن (پپو) ،محمد نظام الدین (موہن) محمد ندیم ، فرحان،شگفتہ پروین، خوشبو پروین نے اہم رول نبھایا۔نسیم اشک نے محفل میں موجود تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔پروگرام صدر محفل کی اجازت سے رات 9 بجے ختم ہوا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International