rki.news
نبی کریم ؐ کی سنت نکاح کی ادائیگی کی روایت نے زندگی کو
بامقصد بنادیا ہے۔ اس سنّت کو توفیق اور نصیب سمجھا جائے تو
غلط نہ ہوگا ۔اللہ کا فضل اور احسان ہے کہ خانوادۀ باقر علی سردار(جگتدل، شمالی 24پرگنہ) کے پوتے اخترعلی کی نواسی اور محمد عیسیٰ(ابن جمّن میاں) کی صاحبزادی
شیریں فردوس کا عقد
ٹیٹا گڑھ کے جناب نظام علی(ابن محترم محمد منصور علی صاحب)کے ہمراہ
اتوار 7دسمبر2025 کو احسن طریقے سے انجام پذیر ہوا۔ محفلِ ایجاب وقبول میں ضلع نوادہ سے تشریف لانے والے حضرت حاجی مشاہد اصدق صاحب نے بطور خاص شرکت کر کے عروس و نوشاہ کو دعاؤں کی برکتوں سے نوازا۔ محمد عاشق ، شیخ محمد عمران اصدق، محمد ناصر، محمد شمیم،
رکن الدین، محمد موسیٰ، معراج، شیخ اعجاز اکبر، شہناز ہاشمی، روشن آراء، تبسم آراء ، حنا معراج، محسن آزاد، فرحان، عفّان ،ریان علی ،ریحان علی، ماہیرکے علاوہ علاقے کے علمی اور سماجی صاحبان نے دولہا اور دلہن کو کامیاب ازدواجی زندگی کی مبارکباد پیش کی اور دعاؤں سے نوازا۔ معروف شاعر احمد وکیل علیمی نے عروس اور نوشاہ کو عقد کی مبارکباد پیش کی اور دلہن کے لیے رخصتی کے اشعار پیش کیے
یہ مشیّت بھی اللہ کی ہے
بیٹی شیریں جو دلہن بنی ہے
نانا اختر کی ہیں یہ دعائیں
آنے پائیں نہ تجھ پر بلائیں
حاجی اصدق بہت آج خوش ہیں
مل گیا تجھ کو سرتاج خوش ہیں
ہیں نظام آج سے تیرے شوہر
زیست کے بیش قیمت ہیں گوہر
پیار سے اُن کو سرشار رکھنا
دیکھنا، نرم گفتار رکھنا
کامیابی اسی میں تری ہے
بِنت عیسیٰ جو دلہن بنی ہے
کرتے ہیں یہ علیمی نصیحت
رکھنا پیشِ نظر تم شریعت
چاہتا ہے ہمیشہ علیمی
دے رہا ہے دعا یہ علیمی
دولہا، دلہن کی خوشیاں سلامت
یہ تعلق رہے تا قیامت
خونِ دِل سے لکھی رخصتی ہے
آج شیریں جو دلہن بنی ہے
10 دسمبر کو دعوتِ ولیمہ میں شرکت کی اور دلہن کو مخاطب کر کے یہ شعر پڑھا
نظامِ زماں خود تیرے ہاتھ میں ہے
خوشی ہے کہ اب وہ تیرے ساتھ میں ہے
بعد ازاں دولہا نظام علی کو مخاطب کرتے ہوئے پڑھا کہ
توُ فرہاد ہے تجھ کو شیریں ملی ہے
کلی تیرے دل کی بھی اب تو کھِلی ہے
رپورٹ :
مہناز بانو
پرنسپل کڈس کریسنٹ اسکول
Leave a Reply