تازہ ترین / Latest
  Tuesday, October 22nd 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

“صبح کا منظر”

Articles , / Thursday, April 18th, 2024

نام: دریشی طارق مغل

ی امیدیں نئے جذبات:
سورج کے طلوع ہونے کا وقت دن کے آغاز ہونے کا وقت۔ غرض؛ خوابوں کی تعبیر کا وقت کہ جب چاند اپنی منازل طے کرکے دنیا کو ظلمت و تاریکی کے بعد ضیاء و روشنی میں متغیر کرنے جارہا ہو۔
ادھر چمچماتے ستارے اور چودھویں کا چاند امر خدا سے مستتر ہونے میں مشغول ہو، کہ سورج سے قبل از وقت حسین و دل کش اشجار لہلہاتے اور مسرت سے لبریز ہوکر ہوائی اور بلند اشیاء سے شکر خدا اور خوشی کا اظہار کررہے ہوں۔
ادھر پرندے “توکل علی اللہ” پر اپنے گھونسلوں کو متروک کرتے ہوئے اپنے شکم کو سیر کرنے کے لیے اپنی نیام گاہ سے خروج کرتے ہیں۔ اور ساتھ اپنی پر جمیل اصوات سے دنیا کو اپنی تخلیق خدا کے معجزے کی ایک اور نظیر کا تعارف کراتے اور ساتھ توکل ربی دکھا کر پوری دنیا کے لوگوں کو یہ عبرت دے کر چل دیتے ہیں، کہ ہم “غیر ذوی العقول” اور بے لسان ہونے کے باوجود خالی پیٹ فقط توکل علی اللہ پر نکلتے ہیں اور تم بازبان اور ذی عقل ہوکر توکل علی اللہ کے بجائے ناامید ہوکر “عقل سے کورے ہونے کا ثبوت” دیتے ہو حالانکہ تم اس سمت میں ہم سے زیادہ حق دار اور اس شان کے زیادہ لائق ہو۔
مگر؛ بے وقوف اور سفیھ انسان بجائے شکر خدا کے (کہ اسکو ایک اور دن کی حیات سلیمہ اور روزی کی جہد کے لیے اسرنو موقع دیا گیا) سورج کی روشنی سے بچاؤ کے لیے منہ پر کپڑا ڈھانک کر غفلت کی نیند میں منھمک ہوکر ناشکری، غیر ذوی العقول، اور نادان ہونے کا کردار ادا کرتا ہے۔ اور ادھر مرغا بھی اپنی خوبصورت لحن جو عطائے ربی ہے کا ایک اور معجزہ دکھا کر پری دنیا کے لوگوں کو فجر کی نماز میں جگانے کی صدائیں لگا رہا ہو۔ سود مند قول؛ “جس نے اٹھ کر صلاة فجر کا اخذ کرلیا اس نے فلاح وبہبود کو اپنا مقدر بنا لیا اور رزق میں کشادگی کا حصول کرلیا، اور جو غفلت کی نیند پڑا رہا اس نے سب مال اور کامیابی کو حبط کردیا”۔
اسی اثناء حسین موسم کے دل کش نظارے میں طلوع شمس کا ظہور ایک بہت بڑا معجزہ خداوندی دکھا کر اپنے رب کی “الوہیت” اور “واحد لاشریک” ہونے پر ابھار کر بندہ کافر و مومن کو ایک نصیحت کن بات بتلادیتا ہے۔ کہ؛ تخلیق خدا کی تمام اشیاء بنانے سے دنیا والے حتی کے عصری علوم بھی عاجز رہے ہیں۔
اب ادھر دنیا بعلت ظلمت و تاریکی سے پھیلتی روشنی سے چھا کر روشن ہوجائے، کہ قدرت خداوندی کے سبب ایک اور دن سلیمہ کی عطاء شکر خداوندی اپنے رب کے مالک ہونے پر فخر و ناز پر ابھار دیتی ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International