اسلام آباد ( عبدالہادی قریشی)
ایم این اے حنیف عباسی کا فوڈ ہینڈلرز کےلیے بڑا اعلان، فوڈ سیکٹر سے منسلک ملازمین کو حکومتی سطح پر پرفیشنل کورسز کروائے جائیں گے۔
صدر ریسٹورنٹس کیٹرز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن محمد فاروق چوہدری اور چیئرمین ممتاز احمد کا ایم این اے حنیف عباسی کے اعلان کا خیر مقدم
صدر ریسٹورنٹس کیٹرز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن محمد فاروق چوہدری اور چیئرمین ممتاز احمد نے ایم این اے حنیف عباسی سے ملاقات کی، جس میں فوڈ سیکٹر کو درپیش مسائل سے متعلق تفصیلاً گفتگو ہوئی، اس موقع پر ایم این اے حنیف عباسی نے فوڈ ہینڈلرز کےلیے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوڈ سیکٹر سے منسلک ملازمین کو ہم حکومتی سطح پر پرفیشنل کورسز کروائیں گے تاکہ فوڈ سیکٹر سے منسلک لوگوں کو نہ صرف پاکستان میں بلکہ ملک سے باہر بھی ملازمت کے مواقع میسر آئیں گے، ان کا کہنا تھا کہ فوڈ سیکٹر ان سکلڈ لوگوں کو سب سے زیادہ روزگار فراہم کرتا ہے جن کےلیے گورنمنٹ کے ٹیکنیکل کالجز میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز کیا جائے گا اس حوالے سے ایسوسی ایشن کے عہدیداران ٹیکنیکل کالجز کے وزٹ بھی کریں اور ان کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا جائے گا اس کےلیے وزیراعظم ہاؤس سے باقاعدہ منظوری لی جائے گی تاکہ لوگوں کو روزگار کے بہترین مواقع میسر آئیں اور بے روزگاری کا خاتمہ کیا جاسکے، جس پر صدر ریسٹورنٹس کیٹرز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن محمد فاروق چوہدری اور چیئرمین ممتاز احمد نے ایم این اے حنیف عباسی کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے قابل تحسین قرار دیا ہے۔
Leave a Reply