Today ePaper
Rahbar e Kisan International

صنم جاوید گھر جائے اور خاموش رہے ہائیکورٹ کا جمعرات تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

Latest - تازہ ترین , / Monday, July 15th, 2024

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو جمعرات تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے رہا کردیا۔اسلام آباد پولیس نے صنم جاوید کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کیا۔ اسلام آباد کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم دیا کہ صنم جاوید کو جمعرات تک گرفتار نہ کیا جائے۔ہائیکورٹ کی صنم جاوید کو گھر جانے کی اجازت دی اور حکم دیا کہ صنم جاوید اس دوران ایک بھی لفظ بولیں تو عدالت اپنا آرڈر واپس لے لے گی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وکیل میاں علی اشفاق کو ہدایت کی کہ صنم جاوید گھر جائے اور خاموش رہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ جمعرات تک صنم جاوید اسلام آباد کی حدود سے باہر نہ جائے، صنم جاوید کو عدالت پیش کیا جانا پولیس کے لیے قابل تعریف ہے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھاکہ ورکنگ ڈیز میں ہم اس کیس کا فیصلہ کریں گے۔اسلام آبادہائیکورٹ نے صنم جاوید کیخلاف تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International