Today ePaper
Rahbar e Kisan International

ضلع ہری پور میں ترقی کا سفر۔۔یوسف ایوب خان پرعزم

Articles , Snippets , / Tuesday, February 25th, 2025

تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
پیارے قارٸیں!ضلع ہری پور میں ترقی کا سفر کس طرح اور کتنی محنت سے جاری ہے۔اس کا احساس اس وقت ہوتا ہے جب ایوب خان کے پوتوں عمر ایوب خان اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی ٬یوسف ایوب خان سابق صوباٸی وزیر و سابق ضلع ناظم ہری پور٬اکبر ایوب خان وزیر٬ارشد ایوب خان وزیر بلدیات نے عوامی خدمت کے نعرہ کی تکمیل کے لیے دن رات ایک کیے۔اس حوالے سے سابق صوباٸی وزیر اور رہنما تحریک انصاف سے بات چیت ہوٸی موصوف انتہاٸی پر اعتماد اور پرعزم تھے۔ان کے خیالات میں ہری پور کے شہری حدود یا دیہی علاقہ جات میں رہنے والوں کے مساٸل حل تلاش کرنا اور ترقیاتی عمل سے پسماندگی کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔خان برادران نے اس جذبہ اور محنت سے نہ صرف ترقیاتی کام کیے بلکہ عوام کے دلوں میں ایک نمایاں مقام اور جگہ بنانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔اپر خانپور کے علاقہ برکوٹ میں تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن اور افتتاع٬سراۓ صالح ہری پور میں ٹیوب ویل کا افتتاح٬حسن باٸی تا بدھوڑا تک باٸی پاس روڈ٬ڈی ۔ایچ ۔کیو میں جدید سہولیات کی فراہمی ٬بےروزگاری کے خاتمہ کے لیے اقدامات٬غریب افراد کے لیے سہولیات پیدا کرنا٬بچوں اور بچیوں کی تعلیم کے لیے تعلیمی اداروں میں فنڈنگ ٬ہری پور کو ایک مثالی ضلع بنانے کی تمنا تو یوسف ایوب خان سابق صوباٸی وزیر کی عرصہ سے ہے۔موصوف نے جب سے سیاست میں حصہ لیا ایک مقصد مدنظر رہا عوام کی خدمت۔سیاست کے حوالے سے ان کے خیالات میں پختگی نمایاں نظر آتی ہے۔موصوف ایک جذبے سے عوام کی خدمت کا تسلسل جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔اس ضمن میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جائزہ لیا جاۓ تو سڑکوں کا جال بچھایا گیا اور تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی،پینے کے لیے صاف پانی کی فراہمی اور عوام کے ساتھ رابطہ کاری ایک معمول رہا۔یوسف ایوب خان کے جذبات عوام کی خدمت کے حوالے سے بہت نمایاں ہیں۔بھائیوں کے ساتھ مل کر چلتے اور خدمت کا مقدس فرض ادا کرتے چلے آرہے ہیں۔دوسرے الفاظ میں ایک عظیم مقصد کی تکمیل کے لیے پرعزم ہیں۔موصوف کی ہر روز کی ڈائری کا ایک ورق دیکھا جاۓ تو اس قدر تقاریب اور افتتاح عقل حیران رہ جاتی ہے۔کہ یہ مرد آہہن کس ذوق اور جواں جذبے سے میدان ہوں کہ پہاڑی علاقے اپنے کارواں کے ساتھ ساتھ منزلیں طے کرتا ہشاش بشاش نظر آتا ہے۔علاقہ سے آنے والوں کی باتیں توجہ سے سننا اور مسائل جس نوعیت کے بھی ہوں نمٹانے کی سعی بلیغ کرتے ہیں۔صداقت کے قائل اور صاف ستھری سیاست موصوف کو سب سے زیادہ عزیز ہے۔گویا ایک دل میں تمنا خدمت انسانیت موصوف کو ہر وقت بےتاب رکھتی ہے۔وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا کے ساتھ مذاکرات ہوں کہ تعلیمی تقریبات،عوامی ترقیاتی کاموں کا تسلسل ہو کہ علاقہ میں لوگوں کی خوشی اور غمی شرکت کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔یہی خوبی تو موصوف کی شخصیت کو دوبالا کرتی ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International