دار ارقم اسکول تخت بھائى کے جماعت چہارم کی ہونہار طالبہ سمرن احد کی پہلی پوزیشن
تخت بھائی (نمائندہ) دار ارقم اسکول تخت بھائى کے جماعت چہارم کی ہونہار طالبہ سمرن احد یوسفزئی دختر ڈاکٹر عیدالاحد یوسفزئی نے دار ارقم اسکول کے حالیہ سالانہ امتحان کے نتائج میں اپنی جماعت میں پہلی اور گرلز کیمپس تخت بھائی میں دوسری پوزیشن حاصل کی، اس نے سکول ھذا کی طرف سے انگریزی تقاریر و دیگر تعلیمی سرگرمیوں میں بھی اپنا لوہا منوائی.
طالبہ سمرن احد یوسفزئ نے مستقبل میں اپنے والد کی نقش قدم پر چلتے ہوئے ڈاکٹر بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے.
اس نے حالیہ پوزیشن کو اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا.
Leave a Reply