rki.news
تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
ضلع ہری پور میں ایک ایسی شخصیت ظفر علی جو ممتاز ماہر تعلیم٬بہترین منتظم اور تجربہ کار معلم مدت ملازمت کی تکمیل پر گورنمنٹ ہاٸی سکول کروالہ ہری پور سے بحیثیت ہیڈ ماسٹر ریٹاٸرڈ ہو گٸے۔ ۔تقریب کا اہتمام سکول ہذا کے اساتذہ کرام اور ملازمین نے انتہائی محبت اور الفت سے کیا۔بقول شاعر:-
”الفت کے سمن زار سدا زندہ رہیں “کے مصداق تقریب میں
پرنسپلز ،ہیڈ ماسٹرز اساتذہ کرام ،سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت۔محبت کرنے والی ہستیوں نے تحائف سے نوازا۔ بہترین اسلوب بیان سے مقررین نے محفل کو محفل زعفران بنا دیا۔حسن خطاب سے جادو جگانے والوں میں سردار انیس محمد عباسی پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بگڑہ ہری پور عارف سرحدی ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول درویش ہری پور،راقم فخرالزمان سرحدی کالم نگار،قاضی زاہد خلیل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سراۓ صالح ہری پور،قاضی ظفر محمود گورنمنٹ ڈگری کالج سراۓ صالح ہری پور،ریافت خان چیئرمین ، نسیم خان جدون درشخیل ہری پور،تقریب کے مہمان خصوصی ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر ظفر علی چنگی بانڈی ہری پور نے خطاب کیا۔نقابت کے فرائض قاری ذیشان احمد نے سرانجام دیے۔واضح رہے اساتذہ و ملازمین سکول ہذا نے صدقِ دل سے محبت سے مثالی تقریب کا انعقاد کیا۔علاقہ کے ماہرین تعلیم نے موصوف ظفر علی کو تحائف سے نواز کر منفرد روایت قائم کر دی۔ اساتذہ اورطلباء نے بھی بہترین انداز سے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔اور عزت و احترام کے ساتھ ادارہ کے سربراہ کو رخصت ہی نہیں کیا بلکہ مہمانوں کو بھی عزت و احترام سے خوبصورت مقام دے کر روشن مثال قائم کر دی۔سوشل میڈیا ورکرز نے تقریب کی بھرپور انداز سے کوریج کی۔یہ تقریب ہر لحاظ سے منفرد تھی۔اس میں اخلاص اور محبت کی جھلک نمایاں رہی۔قاری یاسر محمود نے تقریب کو نمایاں کرنے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔رفیق انور خان کی خصوصی محبت ،محکمہ تعلیم ہری پور کے روشن ستارے اس خوبصورت تقریب کی زینت بنے۔عبدالعزیز ہیڈ ماسٹر ،نواز خان جدون ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ پرائمری سکول درشخیل ہری پور،تقریب ہر لحاظ سے الفت اور اخلاص کا مظہر تھی۔اس پر مبارکباد کے پھول ان ہستیوں کے نام جو اس میں تشریف فرما ہوۓ۔ظفر علی صاحب کی عظیم تعلیمی خدمات پر اظہار خیال کیا۔میزبان حضرات کے نام بھی پھول جنہوں نے ایک حرفِ محبت کا پاس کرتے ہوۓ مثالی تقریب کا انعقاد کیا۔جی تو چاہتا ہے ایک ایک روشن ستارے کا نام لکھوں۔تاہم وقت کی نزاکت کے پیش نظر سب کے نام علم کے میدان میں کارہاۓ نمایاں سرانجام دینے والوں٬سیاسی و سماجی شخصیات کے نام بھی الفت کے پھول پیش کرتا ہوں۔
Leave a Reply