ایک شخصیت ایک تعارف
تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
پیارے قارٸین!ماضی کی اچھی یادیں انسان کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوتی ہیں۔اور تعلیمی ادارہ جہاں سے انسان علم کے موتی دامن میں سمیٹتا اور زندگی بسر کرنے کے اصول سیکھتا ہے۔کس قدر قلبی خوشی اور سکون ملتا ہے جب انسان اس کی دہلیز پر قدم رکھتا ہے۔بقول شاعر:-
قسمت نوعِ بشر تبدیل ہوتی ہے یہاں
اک مقدس فرض کی تکمیل ہوتی ہے یہاں
ادارہ کے درودیوار اور تعلیمی ماحول انسان کو متاثر ضرور کرتا ہے۔ایک کام کے سلسلے میں گورنمنٹ شہید محسن مرتضیٰ شہید ہاٸیر سیکنڈری سکول ریحانہ ہری پور جانے کا اتفاق ہوا۔پرنسپل محترم ظہور الرحمان صاحب جن کی شخصیت اپنی خدمات کے آٸینہ میں بے مثال اور منفرد ہے۔اس قدر محبت اور خلوص سے پیش آۓ دلی خوشی ہوٸی۔آج کا کالم اسی حوالے سے لکھنا مقصود ہے ۔موصوف کی تعلیمی قابلیت ماشاءاللہ ایم۔ایس۔سی۔میتھ٬اور ایم۔فل۔ایجوکیشن ہے۔جو ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔انسان محنت کرے تو رب کے ہاں اجر ملتا ہے تو دنیا میں بھی اچھے اثرات پیدا ہوتے ہیں۔تعلیمی سفر کی سرگزشت کا احوال لکھنا اس لیے ضروری سمجھتا ہوں تاکہ موصوف کی زندگی کے گوشے نمایاں ہو سکیں۔ موصوف نے ستمبر2003میں بطور ایس۔ایس۔ محکمہ تعلیم ہری پور میں ملازمت کا آغاز کیا۔دل میں قوم اور ملک کی خدمت اور انسانیت کی رہنمائی کا جذبہ رکھنے کی وجہ سے ایک جذبہ اور شوق سے اپنا فرض ادا کیا۔محنت کا صلہ رب کریم عطا فرماتا ہے۔اپریل2015میں گریڈ 18میں ترقی ملی۔GCMHSS کوٹ نجیب اللہ ہری پور میں 15سال بطور سینئر SSایک عظیم جذبہ سے تعلیمی خدمات انجام دیں۔گویا انسانیت کی خدمت کا دل میں ایک جذبہ موجود رہا۔مئی 2024میں ترقی پا کر پرنسپل گریڈ19 میں جانے کی خوشخبری رب کریم کی طرف سے ملی۔اور گورنمنٹ شہید محمد محسن مرتضیٰ ہائیر سیکنڈری سکول ریحانہ ہری پور میں بطور پرنسپل ذمہ داریاں سنبھال کر ایک جذبہ اور محنت سے ادارہ کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا۔بقول شاعر:-
نگاہ بلند٬سخن دلنواز٬جاں پرسوز
یہی ہے رختِ سفر میرِ کارواں کے لیے۔آپ کے قافلے میں بہترین علمی شخصیات اور تجربہ کار ہستیوں کا تعاون موصوف کوحاصل ہونے کی وجہ سے ادارہ میں ایک محنت اور جدوجہد کی جھلک نظر آتی ہے۔فردوس خان ایس ایس ٹی میتھ فزکس
محمد فیاض ایس ایس ٹی میتھ فزکس
وقار سلیم۔ ایس ٹی بائیو کیمسٹری
عامر خان ایس ایس ٹی بائیو کیمسٹری
شہزادہ خان ایس ایس ٹی جنرل٬
سعید احمد سینر سی ٹی
عنایت اللہ خان سینر سی ٹی٬عبد المالک،عمر خان،ثاقب خان جیسی علمی ،ادبی،مذہبی اور دیگر شعبوں میں مہارت رکھنے والی ہستیوں کا تعاون اور علاقائی سطح پر سیاسی،سماجی حلقوں کا بھرپور تعاون حاصل ہونے کی وجہ سے ادارہ میں ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں۔تعداد میں قابل ذکر اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ محنت کا عمل جاری ہے۔اس ضمن میں علاقہ کی سیاسی شخصیات محترم عمر ایوب خان ،یوسف ایوب خان٬اکبر ایوب خان،ارشد ایوب خان کا ادارہ کے ساتھ لگاؤ قابل ذکر ہے۔بہترین پرنسپل جو حسن اخلاق کے مالک اور انتظامی امور میں مہارت رکھتے ہیں۔اپنی بساط کے مطابق سبھی اساتذہ ،ملازمین اور طلبہ بجا طور پر موصوف کے شانہ بشانہ چل کر ادارہ کا وقار بلند کرنے میں مصروفِ عمل ہیں۔ ادارہ میں جدید کمرہ جات،اور چاردیواری کی تعمیر کے لیے وسائل مہیا کیے۔پانی کی سہولت کے انتظامات کیے۔بہترین ہال تعمیر کیے اور دیگر شعبہ جات میں قابل ذکر اقدامات کیے۔پرانے وقتوں کی داستان کا ذکر تو رلا دیتا ہے۔دور دراز سے اساتذہ اور طلبہ کی پیاس بجھانے کے لیے پانی لایا جاتا تھا۔اب رب کریم کی مہربانی اور خان براداران کی محنت سے بہترین تعلیمی سہولیات موجود ہیں۔گویا ایک دلکشی کا ماحول پایا جاتا ہے۔لاٸبریری ٬ساٸنس لیبارٹری اور کمپیوٹر لیب اس قدر جدید دلی مسرت ہوٸی۔ادارہ کے تعلیمی اور انتظامی اقدامات اس قدر خوبصورت کہ رشک آتا ہے۔محترم وقار سلیم صاحب اور اساتذہ پرنسپل صاحب کی قاٸم کردہ کمیٹیوں میں امتحانات٬امتحانی فاٸلیں٬رزلٹ کارڈز٬امتحانی رجسٹرات٬امتحانی سوالات پر مشتمل پرچہ جات٬سوالناموں کی کمپوزنگ٬ایوارڈز فہرست ٬ماہانہ ٹیسٹ ٬جیسے امور محنت سے انجام دیے جانے سے ادارہ میں ایک اچھا تعلیمی ماحول نظر آتا ہے۔اس ضمن میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔نیز والدین کے ساتھ نتاٸج جاٸزہ پر ملاقاتیں اور طلبہ کے مساٸل سے والدین کی آگاہی باقاعدہ طور پر ہوتی ہے اور مساٸل حل ہوتے ہیں۔امید کی جا سکتی ہے کہ موصوف اپنے کارواں کے باہمی تعاون سے ادارہ میں محبت٬شفقت٬فرض شناسی٬دیانت داری کے ماحول کو بدستور قاٸم رکھنے کے لیے اپنی بساط کے مطابق جدوجہد اور کوشش جاری رکھیں گے۔اس بہترین ماحول اور محنت میں محترمہ ڈائریکٹر تعلیمات پشاور، محترم تنویر اعوان صاحب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہری پور،سردار عبد القیوم صاحب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہری پور کا بہت بڑا کردار ہے جو بہترین رہنمائی اور سرپرستی سے تعلیم کا عمل جاری ہے۔
تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
رابطہ۔03123377086
Leave a Reply