rki.news
لاہور : ( فریدہ خانم ),
09ستمبر 2025ء کو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ مغرب کا خاندانی نظام تباہی کا شکار ہے، اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان میں خاندانی نظام بہتر طریقے سے کام کررہا ہے-ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی سی ہوٹل میں خواتین کانفرنس بعنوان تحفظ عورت کا بنیادی حق سے خطاب کرتے ہوئے کیا .انہوں نے کہا کہ خواتین بچیوں کی تربیت کریں ، سماجی میڈیا کو مثبت طریقے سے استعمال کیا جائے.انہوں نے خواتین کو مینار پاکستان کے عظیم الشان اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دی- سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ خاندان انسانی معاشرے کی بنیادی اکائی اور عورت اس کا دھڑکتا دل ہے ـ معاشرے کی صحت مند تعمیر و ترقی کا انحصار ایک تعلیم یافتہ، صحتمند اوربااختیار عورت پر ہوتا ہے۔ اس لئے عورت کا تحفظ ایک بنیادی انسانی حق ہے, جس کی ضمانت ہر مذہب، قانون اور تہذیب دیتی ہے۔ اسلامی معاشرہ عورت کی عزت نفس ، عظمت اور حفاظت کو یقینی بناتا ہے.ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے کہا کہ مسلمان عورت نے حیا اور حجاب کے تحفظ کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں -لیکن بدقسمتی سے آج ہمارا معاشرہ ان اقدار سے دور ہوتا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں خواتین پر تشدد کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ معاشرے کےروایتی رسوم و رواج نے عورت سے اس کے اصل حقوق چھین لئے ہیں اور چند افراد کی بے جا آزادی کی خواہش نے مجموعی طور پر عورت کے عزت و احترام کو کم کر دیا ہے- ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعید نے کہا کہ یہ لمحۂ فکریہ ہے کہ پاکستان میں خواتین کے خلاف جنسی و جسمانی تشدد، غیرت کے نام پر قتل اور ہراسانی جیسے جرائم میں کمی کے بجائے اضافہ ہو رہا ہے, جس کی وجہ قوانین کا عدم نفاذ اور سزا کا نہ ہونا ہے, معاشرے میں عورت کو نہ صرف بنیادی حقوق سے محروم کیا جاتا ہے, بلکہ گھر کی چار دیواری اور گھر سے باہر عورت کو بے جا تذلیل اور ظلم کا نشانہ بنایا جاتا ہے-
متعلقہ محکموں کی جانب سے متاثرہ خواتین کے لئے انصاف کی فراہمی کی شرح انتہائی کم رہی۔ حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ملک میں خواتین کے حقوق کے لئے نہ صرف کوشاں ہے بلکہ عملی اقدامات بھی کر رہی ہے – پاکستانی عورت کی صحت ، تعلیم ،شرعی حقوق کے لئے عملی جدوجہد کرنے والی واحد نمائندہ جماعت ہے ـجماعت اسلامی پاکستانی عورت پر ہونے والے ظلم کے خلاف نہ صرف موثر آواز ہے بلکہ حصول انصاف تک عملی اقدامات بھی کرتی ہے – جماعت اسلامی کشمیر اور فلسطین کی مظلوم عورت پر ہونے والے ظلم کے خلاف آج بھی سڑکوں پر ہے
شرکاء کانفرنس نے حکومت اور معاشرے سے اپنے تحفظ کے لئے مطالبات پیش کئے.
کانفرنس میں ڈاکٹر زبیدہ جبیں٫نازیہ توحید , عظمی عمران اور ڈاکٹر نصرت طارق شامل تھیں۔
Leave a Reply