تازہ ترین / Latest
  Wednesday, October 23rd 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

عالمی یوم خواتین

Articles , Snippets , / Sunday, March 10th, 2024

تحریر : فوزیہ فاطمہ

عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے ہمارا پروگرام 8 مارچ2024 کو ہوا تھا دوپہر بارہ بجے سے لیکر دن تین بجے تک یہ ریلو ے کی تاریخ میں پہلی بار ایسا خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے پروگرام رکھا گیا تھا پانچ سے چھ پروگرامز اس سے پہلے بھی منعقد ہو چکے ہیں ڈی ایس نور صاحب اور ڈی پی اُو عابدہ مریم لودھی نے تقریب میں خصوصی شرکت کی تقریب کے چیف گیسٹ نور الدین تھے نور الدین اور ڈی پی اُو عابدہ مریم لودھی نے ریلوے کی محنت کش خواتین کو خراج تحسین اور سلام عقیدت پیش کیا زرمینہ میڈم، فہمیدہ میڈم اور میڈم وقار النساء ٹی ٹی اُو تھیں
ان مذکورہ خواتین سمیت پچاس سے زیادہ مستورات نے اپنی مصروفیات میں سے قیمتی وقت نکال کر خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے شمولیت اختیار کی اور مقررین نے محنت کش خواتین کو بھرپور سراہا اور مقررین نے کہا کہ محنت کش خواتین پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں ڈی ایس نور الدین نے جو خواتین کے مسائل اولین بنیادوں پر حل کیئے ہیں اُن پر تفصیلی بات کی گئی ہے
مریم لودھی نے جو خواتین کے لیئے ڈے کیئر بنایا ہے اُس پر بات کی گئی ہے میڈم وقار النساء نے جو محنت کش خواتین کو ریلوے کے اندر لائبریری بنا کہ دی ہے اُس پر تقریب میں اظہار خیال کیا گیا لائبریری میں شعور و علم کو اجاگر کرنے کے لیئے پانچ ہزار کتابیں لائبریری میں موجود ہیں
تقریب میں تلاوت قرآن پاک کا شرف اسما نے کیا رسول اللہ ﷺ پر نعت شریف صائمہ کنول نے پڑی انگلش کی تقریر دُعا نامی لڑکی نے کی ہے جس میں بات کی گئی ہے کہ عملی ذہن کام کرنے کا ہونا چاہیئے اور دُعا نے انگریزی میں تقریر کر کہ خواتین کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے
دُعا نے بھی تقریر میں کہا ہے کہ ہر دفتر میں آٹھ مارچ کو عورتوں سے اظہار ہمدردی اور اظہار یکجہتی کے لیئے منانا چاہیئے ریلوے میں خواتین کی تقریب کی منتظم فوزیہ فاطمہ راجپوت تھیں فوزیہ فاطمہ نے انتہائی محنت و ایمان داری سے سارے معاملات کو سنبھالا منتظمین میں نیلم اور آمنہ اور فوزیہ فاطمہ راجپوت شامل تھیں فوزیہ فاطمہ نے اُردو میں تقریر کی اور آفیسرز کی مجموعی کارکردگی پر اُن کو خراج تحسین پیش کیا آفیسرز نے خواتین کے ہراسانی کے مسائل کو حل کیا دین کے تحفظ کی بات کی ہے دین اسلام میں خواتین کو کیا حقوق ملتے ہیں فوزیہ فاطمہ نے ان خیالات کا اظہار کیا فوزیہ فاطمہ نے طلاق شدہ خواتین کے لیئے بھی بات رکھی ہے ورکنگ وومنز کو دفاتر میں مکمل تحفظ کی بات کی ہے فوزیہ فاطمہ نے کہا کہ آفیسرز کہتے ہیں جس خاتون کو جو مسئلہ ہو وہ ہمارے پاس ایک منٹ میں پہنچیں تا کہ مسئلہ فوری حل کیا جا سکے فوزیہ فاطمہ نے کہا تھا تقریر میں کہ ہم نے صرف لفظوں میں عالمی یوم خواتین نہیں منانا بلکہ ہم نے عملی طور پر خواتین کے حقوق کی کوششیں کرنی ہیں فوزیہ فاطمہ نے فلسطین کی حمایت میں بھی بھرپور آواز اُٹھائی


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International