Today ePaper
Rahbar e Kisan International

عبیرہ ضیا کے اعزاز میں شریف اکیڈمی کی جانب سے ایک پُر شکوہ پروگرام کا انعقاد

Events - تقریبات , Snippets , / Saturday, April 26th, 2025

rki.news

رپورٹ تمثیلہ لطیف ۔ روالپنڈی

اعظم یوتھ کونسل کی نمائندہ برائے جرمنی نامز ہونے پر تہنیتی تقریب
یوتھ کونسل کا قیام ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے (شفیق مراد )
عبیرہ ضیا کو شریف اکیڈمی اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
(ڈائیریکٹر میڈیا )شریف اکیڈمی کے زیر اہتمام وزیراعظم یوتھ کونسل کی جرمن چیپٹر کی ممبر عبیرہ ضیا کے اعزاز میں فرنیکفرٹ میں ایک پرشکو اور پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا اس تقریب میں عزت مآب شفاعت کلیم خٹک قونصلر جنرل نے شرکت کر کے محفل کو رونق بخشی ۔پروگرام میں فرینکفرٹ کی علمی ادبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ شریف اکیڈمی کی جانب سے قونصلر جنرل کوپروگرام ارگنائزر شاہد مقبول نے پھول پیش کیے جبکہ عبیرہ ضیا کو صدر ویمن ونگ صائمہ کنول نے پھولوں کا تحفہ پیش کیا ۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا جس کی سعادت ,سلیم بھٹی نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم شہزادہ عالم نے ترنم سے پڑھ کر قلوب کو رونق بخشی ۔ بعد ازاں قانتہ احمد نے کلام اقبال پیش کیا اور اپنے ترنم سے محفل میں سحر پیدا کر دیا ۔صائمہ کنول نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے پروگرام کی ترتیب و پیشکش پیش کی اس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا اور علم کی شمع روشن کر کے علم کو پھیلانے کا عزم کیا گیا ۔یہ شمع عزت مآب شفاعت کلیم خٹک قونصلرجنرل فرینکفرٹ ، اور عبیرہ ضیا ممبر آف یوتھ کونسل نے روشن کی جس پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا ۔ شفیق مراد نے ابتدا ئی خطاب کیا جس میں اکیڈمی کا مختصر تعارف پیش کیا ۔اور یہ واضح کیا کہ شریف اکیڈمی جرمنی غیر مذہبی اور غیر سیاسی تنظیم ہے ۔ اور یہ کسی ایک ملک تک محدود نہیں بلکہ دنیا کے متعدد ممالک میں اس کی شاخیں ہیں ۔ نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور ان کی عملی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے ،،پرایم منسٹر یوتھ کونسل ،، کی تشکیل پر حکومت پاکستان اور بطور خاص وزیر اعظم پاکستا ن جناب میاں شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ شریف اکیڈمی کا مقصد علم و ادب کو عام کرنا اور نوجوانوں میں شعور و آگہی پیدا کرنا ہے ۔ اور یوتھ کونسل کے بھی یہی مقاصد ہیں ۔جو ایک خوش آئند قدم ہے ۔ بعد ازاں پاکستان وزیراعظم یوتھ کونسل کے پروگرام اور عبیرہ ضیا کی تعیناتی کے حوالے سے ایک ڈاکومنٹری فلم پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ نوجوانوں کو مزید مواقع کیسے میسر ہو سکتے ہیں اور یوتھ کونسل کے اغراض و مقاصد بیان کیے گئے ۔اور وزیر اعظم ہاوس میں عبیرہ ضیاکی تعیناتی پر ہونے والے پروگرام کی ڈاکو منٹری بھی پیش کی گئی ۔ اس کے بعد عبیرہ ضیا کی تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے جویریہ صہیب نے کہا عبیرہ ایک روشن چراغ ہے ایک عزم کی علامت ہے ۔ اسد اللہ طارق نے یوتھ کونسل کے قیام پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس امر کی طرف توجہ دلائی کہ ہائیڈل برگ جرمنی میں اقبال چئیر کے لئے حکومت پاکستان کو ایک ماہر اقبالات کی تعیناتی کرنی چاہیے ، محمود سعید نے عبیرہ ضیا کو مبارکباد پیش کی ،ارشاد ہاشمی نے پروگرام کو سراہا ،آزاد حسین نے عبیرہ کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے مزید کامیابیوں کی خواہش کا اظہار کیا ،صائمہ کنول نے کہا کہ عبیرہ ضیا نے اپنی محنت لگن اور جنون سے ثابت کیا ہے کہ وہ اپنے وطن کی محبت میں سر شار ہے ۔اور اسی طرح دیگر شرکا نے اظہار خیال کیا ۔ شریف اکیڈمی کی جانب سے خدیجہ شاہد نے قونصلر جنرل کی خدمت میں شریف اکیڈمی کی جانب سے سپاس نامہ پیش کیا ۔ شریف اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹیو شفیق مراد نے عبیرہ ضیا کے لیے ایک نظم پیش کی جو کہ انہوں نے بطور خاص عبیرہ ضیاء کی اس کامیابی پر لکھی۔ اسی طرح صائمہ کنول نے اپنی غزل عبیرہ ضیا کے نام منسوب کی۔عبیرا ضیا کو خطاب کی دعوت دی گئی تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا ۔عبیرہ ضیا نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ نوجوانوں کے لیے ہر ممکن کاوش کرے گی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے اپنے خدمات ہمیشہ سرانجام دیتی رہے گی اس کے بعد محترم شفاعت کلیم صاحب نے صدارتی خطاب کیا اور علم کی اہمیت اور حکومت پاکستان کے اس قدم کو سراہتے ہوئے ترقی کا ایک اہم قدم قرار دیا ۔ ٓاخر میں سلیم بھٹی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ عبیرہ ضیاء کو شریف اکیڈمی جرمنی کی جانب سے اچیومنٹ ایوارڈ بدست عزت مآب شفاعت کلیم دیا گیا ۔جس کے ساتھ سرٹیفیکیٹ آف ایوارڈ بھی دیا گیا ۔جبکہ میڈل آف آنر محترمہ عائشہ طارق نائب صدر شریف اکیڈمی جرمنی نے عبیرہ ضیا کے گلے میں ڈالا ۔ اسی طرح عبیرا ضیا کو شریف اکیڈمی کے لئے اعزازی ممبرشپ کا بھی اعلان کیا گیا ۔ اور اکیڈمی کی اعزازی ممبر شپ کا لیٹر شفیق مراد چیف ایگزیکٹو نے اپنے دست مبارک سے دیا ۔ یاد رہے کہ عبیرہ ضیا ، شریف اکیڈمی جرمنی کی اعزازی ممبر شپ حاصل کرنے والی پہلی شخصیت کی ہے ۔ معزز مہمان عزت مآب جناب شفاعت کلیم خٹک کی خدمت میں پروگرام میں جلوہ افروز ہو کر اس کی رونق میں اضافہ کرنے پر اور سرٹیفکیٹ آف آنر پیش کیا گیا جس کا اعزازصدر شریف اکیڈمی جرمنی محمد سلیم بھٹی اور سیکریٹری پروگرام شاہد مقبول کو حاصل ہوا ۔ اور ان کا شکریہ ادا کیا گیا کہ وہ اپنے گوناں گو مصروفیات سے وقت نکال کر اس پروگرام میں شرکت کے لیے تشریف لائے۔ بعدازاں تمام مہمانوں کی پرتکلف تواضع ہے کی گئی۔پروگرام کے انتظام و انصرام میں صائمہ کنول صدر وومن ونگ شریف اکیڈمی شاہد مقبول ڈائریکٹر پروگرام اور صدر سلیم بھٹی نے نمایاں کردار ادا کیا۔بعد ازاں مہمانوں کی پُر تکلف تواضع کی گئی ۔ اس طرح یہ خوبصورت اور پُر وقار پروگرام اپنے اختتام کو پہونچا ۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International