تازہ ترین / Latest
  Wednesday, January 22nd 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

عجیب ہوتی ہے یہ محبت

Poetry - سُخن ریزے , Snippets , / Sunday, December 15th, 2024

نصیب والوں کے دل میں جب بھی یہ جاگتی ہے.
تو پہلے نیندیں اُجاڑتی ہے
یہ جھومتی ہے، یہ ناچتی ہے
یہ پھیلتی ہے،یہ بولتی ہے
ہر ایک لمحہ ہر ایک وعدے کو تولتی ہے
یہ اپنے پیاروں کو مارتی ہے
صلیب ہوتی ہے یہ محبت
عجیب ہوتی ہے یہ محبت..

یہ پھیلتی ہے تو پیڑ بنتی ہے ،
چھاؤں کرتی،یہ روپ دیتی
یہ چھاؤں کر کے بھی دھوپ دیتی
کبھی کبھی تو بس آپ اپنی
رقیب ہوتی ہے یہ محبت
عجیب ہوتی ہے یہ محبت

لہو کی صورت رگوں میں دوڑے
یہ خواب بن کر نظر میں ٹھہرے

سحاب بن کر فلک سے برسے
اسے جو دریا میں ڈال آؤ
تو اک سمندر کا روپ دھارے
کہیں جو صحرا میں گاڑ آؤ
تو پھول بن کر دلوں میں مہکے
اسے جو دیوار میں بھی چُن دو
تو ہر کلی میں ہو عکس اس کا
ہر اک گلی میں ہو رقص اس کا
. عجیب ہوتی ہے یہ محبت
حبیب ہوتی ہے یہ محبت
کسی کسی کو
کسی کسی کو
نصیب ہوتی ہے یہ محبت

ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ
Website..
Www.drnajmashaheen.com

YouTube link..
https://www.youtube.com/channel/UCVJtvxLTCfPn1G5fU2425-g


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International