rki.news
ہر کامیابی کے ساتھ قیمت کا ایک پرچہ لگا ہوا ہے۔اب یہ آپ پر موقوف ہے کہ آپ اس کو حاصل کرنے کے لیےمحنت، قربانی ، صبر، یقین اور برداشت کی شکل میں کتنی قیمت ادا کرنے کے لیے تیّار ہیں۔
بازار میں آدمی کو وہی چیز ملتی ہے جس کی اس نے قیمت ادا کی ہو۔ اسی طرح ہر ترقّی کی بھی ایک قیمت ہے اور آدمی کو وہی ترقّی اور وہی کامیابی ملے گی جس کی اس نے قیمت ادا کی ہو، نہ اس سے زیادہ نہ اس سے کم۔ پکنک گارڈن کولکاتا کی عطیفہ ریاض عالم ( ہوڑہ ہائی اسکول کے معروف اور محبوب ٹیچر جناب اعجاز حسین صاحب کی بھانجی) کو اللہ تعالیٰ نے ان کو ان کی محنت اور کاوشوں کا بہترین صلہ دیا ہے۔ دسویں جماعت کے فائنل ایکزام میں 90.2فیصدسے اللہ نے عطیفہ کو بڑی کامیابی عطا کی ہے۔ اپنے والدین محترم ریاض عالم اور عزیز ترین ماں شہناز بانو کی اکلوتی بیٹی عطیفہ ریاض عالم نے اپنے کیریئر کے لیے بہت فکر مند، پرُ از اشتیاق اور پُر عزم ہونے کے سبب امتحان کی تیّاری کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیا تھا۔ ڈاکٹر منظورالحسین مرحوم کی نواسی عطیفہ ریاض کی اس قابل ذکر کامیابی سے ان کی عظمت اور منزلت بڑھ گئی ہے۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں_”عظمت صرف ایک فیصد ودیعت کی جاتی ہےاور 99فیصد کامیابی خود کی توجہ آمیز محنت و ریاضت سے ملتی ہے۔ ” عطیفہ ریاض کے خالو ابّا (راقم الحروف) احمد وکیل علیمی نے ان کی قابل تحسین کامیابی پر مبارکباد اور دعا دی ہے ۔
طبیعت شگفتہ ہوجاتی ہے. جب ملّت کی بیٹیوں کی شاندار اور فرحت آگیں کامیابی کی بابت پڑھتا ہوں۔۔دعا ہے کہ دخترانِ ملّت کو محافظت عطا کرتے ہوئے پروردگار انہیں زندگی کے ہر شعبے میں شاندار کامیابی اور بلندی عطا کرے۔
مبارک ہو یہ کامیابی عطیفہ
بہت کم ہے لوگوں کا تجھ سا نصیبہ
سعادت تجھے ہو سدا سرفرازی
کرو زیست میں اہتمامِ وظیفہ
دعاگو : احمد وکیل علیمی
دوردرشن کولکاتا
Leave a Reply