rki.news
اسلام آباد ( عبدالہادی قریشی)
مسلم اسکولز اینڈ کالجز اسلام آباد کا کامیابی سے تعلیمی سفر جاری ہے ہم ماضی میں بیشمار طالب علموں کو لیپ ٹاپس اور موٹر سائیکلیں دے چکے ہیں مقصد صرف ہمارا اتنا ہے کہ طالب علموں کی ہر ممکنہ حوصلہ افزائی کی جائے، ادارہ کی بنیاد سن 2003ء میں رکھی جبکہ فیڈرل بورڈ اسلام آباد سے 2005ء میں الحاق ہوا
مسلم اسکولز اینڈ کالجز اسلام آباد کے چیئرمین پروفیسر عبدالمنعم خان نے کہا کہ مسلم اسکولز اینڈ کالجز میں نرسری سے لیکر ایل ایل بی اور تمام بی ایس پروگرامز تک کے داخلے کھلے ہوئے ہیں اُنھوں نے کہا کہ میرا مقصد تعلیمی حوالے سے طلباء و طالبات کی معاونت و رہنمائی کرنا ہے اُنھوں نے کہا کہ ہم ماضی میں لیپ ٹاپس اور موٹر بائیکس دے چکے ہیں ہمارے ادارے میں اخلاقیات، قرآن کریم کی تعلیم اور سائنس کی تعلیم کو اہمیت حاصل ہے سب سے زیادہ زور قرآن پاک کی تعلیما ت اور نبی مکرم ﷺ کی سنتوں پر عمل پیرا ہونے پر دیا جاتا ہے اُنھوں نے کہا کہ مجھے شعبہ تعلیم میں پچیس برس ہو چکے ہیں ہم اپنی تعلیمی تقریبات میں طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیئے وفاقی وزراء، صوبائی وزراء اور وزیر اعظم پاکستان، صدر پاکستان کے معاونین اور دیگر اہم ملک پاکستان کی کاروباری، سیاسی، سماجی، اور قانونی، صحافتی شخصیات کو مدعوکرتے رہے ہیں اُنھوں نے کہا کہ میں دعویٰ سے کہہ سکتا ہوں کہ مسلم اسکولز اینڈ کالجز نے ماضی سے لیکر حال تک اللہ کے حکم و کرم سے کند ذہن اور نالائق بچوں کو تعلیمی میدان میں کامیاب کرایا ہے اُنھوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف تعلیم کو عام کرنا ہے ہمارا مقصد اپنی ذاتی غرض کے لیئے نہیں بلکہ پاکستان کا روشن، چمکتا دمکتا اور پڑھا لکھتا چہرہ پوری دنیا میں دکھانا مقصد ہے اُنھوں نے کہا کہ یہاں جو بھی طالب علم آئے چاہے وہ کتنا ہی کند ذہن کیوں نہ ہو جیسا مرضی طالب علم ہو جو بار بار فیل ہوتا ہو اللہ تعالیٰ کے کرم اور فضل سے وہ طالب علم کامیاب ہو جاتے ہیں پروفیسر عبدالمنعم خان نے کہا کہ ہمارے ساتھ ٹیم میں قابل اساتذہ کرام ہیں اُنھوں نے مزید کہا کہ مسلم اسکولز اینڈ کالجز کے اساتذہ کرام مختلف اداروں میں فرائض منصبی سر انجام دیتے رہے ہیں اُنھوں نے کہا کہ ہمارے کالج میں پڑھانے والے اساتذہ کرام پاکستان سمیت دنیا بھر میں فرائض سر انجام دے چکے ہیں
پروفیسر عبدالمنعم خان نے کہا کہ راجہ خرم شہزاد نواز دھنیال جو کے موجودہ رکن قومی اسمبلی اسلام آباد ہیں پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے یہ ہمارے فنکشنز، سالانہ، ماہانہ تعلیمی و ہم نصابی تقریبات میں شامل ہوتے رہے اور خوب بڑھ چڑھ کر تعاون فرماتے رہے ہیں اُنھوں نے کہا کہ میڈم سیّدہ نسرین شاہ نقوی بہترین ہمارے پاس استاد ہیں جو انتہائی محنتی اور ایمان داری سے کام کرتی ہیں اُنھوں نے کہا کہ مسلم اسکولز اینڈ کالجز کے پرنسپل سیّد زاہد حسین شاہ نقوی البخاری ہیں جو فزکس، کیمسٹری اور بائیولوجی کی عملی مشقیں تھیوری کے ساتھ کرواتے ہیں اُن کا کہنا تھا کہ مسلم اسکولز اینڈ کالجز کی تقریب میں ذوالفقار صدیق ڈائریکٹر فیڈرل بورڈ اسلام آباد بھی آ چکے ہیں طالب علموں کو میٹرک سے ایل ایل بی تک اور بی ایس تمام پروگرامز میں شاندار کامیابی پر لیپ ٹاپس دیئے میڈم نرجس ایک ہمارے کیمپس کی پرنسپل ہیں میڈم نرجس شاندار استاد ہیں وقت کی پابند ہیں اور طالب علموں کو پیار محبت اخلاق سے پڑھاتی ہیں ہمارے اسکول و کالج میں میڈم عابدہ سلیم ٹیچنگ کے فرائض سر انجام دیتی رہی ہیں اُن کا مضمون اُردو، اسلامیات، پاکستان اسٹیڈیز اور سوشل سائنسز کے تمام مضامین تھے میڈم عابدہ سلیم کو میں نے شاندار تدریسی خدمات پر خصوصی تا حیات ایوارڈ سے نوازا تھا
پروفیسر عبدالمنعم خان نے کہا کہ سندھ کو سابقہ گورنرز صاحبان، سندھ کے اراکین صوبائی اسمبلی نے مجھے اور میرے ادارے کو خراج تحسین خصوصی طور پر پیش کیا تھا ہمارے مسلم اسکولز اینڈ کالجز اسلام آباد میں گلگت بلتستان، اسکردو، چلاس، بٹ گرام، سندھ، حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ، نوابشاہ، کراچی، کراچی، زیارت، صوابی، سوات، پنجاب کے تمام شہروں، آزاد جموں کشمیر کے تمام شہروں سے طالب علم پڑھتے ہیں اور اسلام آباد میں وہ ہمارے ادارے میں تعلیم حاصل کرنے کے لیئے ہاسٹلز میں رہتے ہیں میں تنویر صاحب کو خراج تحسین پیش کرنا چاہوں گا جن کی انتھک کوششوں سے ہمارا ادارہ
کامیاب ہو رہا ہے یہ 2004 سے مسلم اسکولز اینڈ کالجز سے وابستہ ہیں اور بہترین کام کر رہے ہیں
Leave a Reply