rki.news
ہری پور (نمائندہ خصوصی) – 30 دسمبر 2025 کو گورنمنٹ سینیٹینئل ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول کوٹ نجیب اللہ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک تنویر اعوان اور سینیئر مدرس معروف الٰہی کی باعزت ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں تعلیمی حلقوں کی ممتاز شخصیات، اساتذہ کرام اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر نصاب و تربیت اساتذہ خیبر پختونخوا جناب جعفر منصور عباسی نے دونوں معزز شخصیات کی تعلیمی، تدریسی اور انتظامی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ریٹائرمنٹ خدمت کے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ انہوں نے نصابی کتب میں نظریۂ پاکستان، قومی اقدار اور معاشرتی روایات کی اہمیت پر زور دیا۔
پرنسپل ڈاکٹر عامر عتیق صدیقی نے ملک تنویر اعوان کی نظم و ضبط، شفافیت اور معیاری تعلیم کو فروغ دینے والی خدمات اور معروف الٰہی کی تدریسی لگن، طلبہ سے شفقت اور ادارے کے لیے نمایاں کردار کو سراہا۔ مقررین نے اساتذہ کی کیپیسٹی بلڈنگ اور نصاب کی بہتری کے لیے توجہ کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔
تقریب کے آخر میں اسکول کے اسٹاف اور معزز مہمانوں کی جانب سے دونوں ریٹائرڈ شخصیات کو یادگاری تحائف پیش کیے گئے، جو ان کی طویل اور بے لوث خدمات کا اعتراف تھے۔ یہ الوداع دراصل علم و خدمت کے روشن سفر کو سلام تھا، جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بن چکا ہے
Leave a Reply