بیورو چیف۔ رہبر کسان انٹرنیشنل
مسقط عمان
پاکستان سوشل کلب عمان نے سفارت خانۂ پاکستان کے باہمی اشتراک سے مسقط نائٹس فیسٹیول کے اوپن تھیٹر میں ایک روح پرور قوالی نائٹ کا کامیابی سے انعقاد کیا، جو مسقط نائٹس کے سرکاری ثقافتی پروگراموں کا حصہ تھا۔
اس شاندار تقریب کو عوام کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی اور 4,000 سے زائد افراد نے شرکت کی، جس کے باعث یہ پروگرام مسقط نائٹس کی تاریخ کے یادگار اور سب سے زیادہ شرکت والے ثقافتی پروگراموں میں شمار کیا گیا۔ یہ شام روحانی اور ثقافتی اعتبار سے نہایت مسحور کن رہی، جس میں ممتاز قوال استاد فرید ایاز صاحب اور جناب ابو محمد صاحب نے اپنے بھائیوں کے ہمراہ کلاسیکی قوالی کی دل موہ لینے والی روح پرور محفل سجائی اور حاضرین کو مسحور کر دیا۔
پاکستان سوشل کلب عمان، مسقط نائٹس کی انتظامیہ بالخصوص ڈاکٹر انجینئر ناصر سالم السعدی اور ان کی معزز ٹیم کا دلی شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے عمان کے سب سے بڑے ثقافتی میلے میں پاکستان کی روحانی اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے یہ موقع فراہم کیا۔ ان کا تعاون، پیشہ ورانہ انداز اور بھرپور معاونت اس تقریب کی کامیابی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ۔
اس عظیم الشان تقریب کی کامیابی پاکستان سوشل کلب عمان کی قیادت اور ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، جن میں محمد ندیم عظیمی – چیئرمین، زاہد شکور – وائس چیئرمین، عمران طور – فنانس ڈائریکٹر، کاشف احمد زعیم – جنرل سیکریٹری، محمد کلیم اختر – جوائنٹ سیکریٹری،
محترمہ عذرا علیم – میڈیا ڈائریکٹر
اور سید شاندار علی شاہ بخاری – ڈائریکٹر فلاح و بہبود شامل ہیں، جبکہ دیگر رضاکاروں نے بھی بھرپور تعاون کا مظاہرہ کیا۔ سفارت خانۂ پاکستان کی موجودگی اور معاونت نے اس پروگرام کے وقار میں اضافہ کیا۔
خصوصی طوپر پر سید فیاض علی شاہ اس پروگرام کے انعقاد اور انتظامات کے لیے غیر معمولی کوششیں اور مسقط نائٹس کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی
حسینہ جیولرز (میگا اسپانسر)، فرینڈی موبائل پے ایپ (برانز اسپانسر)، روی ریسٹورنٹ، پیزا موڈو، رائل تکہ، اور میاں ریاض اینڈ پارٹنر۔ کا
محفل قوالی کی یہ عظیم الشان تقریب شام مسقط نائٹس کی تاریخ میں ایک تاریخی اور یادگار ثقافتی تقریب کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، جس نے روحانیت، کے ساتھ ساتھ باہمی اتحاد اور پاکستان کی تہذیبی و ثقافتی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عمان میں مختلف کمیونٹیز کے درمیان ثقافتی روابط کو مزید مضبوط کیا۔
Leave a Reply