تازہ ترین / Latest
  Monday, October 21st 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

عنوان:بنت آدم

Articles , / Wednesday, May 8th, 2024

صائمہ سحر
(چشتیاں شریف)

آج کل کے دور میں بنت آدم کی عزت محفوظ کیوں نہیں؟؟؟
پہلے کے زمانے میں آج کی نسبت ایسا نہیں ہوتا تھا۔ عورتیں محفوظ تھی۔مگر آج کے دور میں بنت آدم کی عزت کو گھر بیٹھے بھی لٹیروں کا خطرہ ہے۔
پہلے کے زمانے میں خواتین اپنی مرضی سے کھلے عام آدمی کی طرح کام کرتی تھی۔مگر آج کے اس دور میں بنت آدم کو وہ حق نہیں مل رہا۔جہاں ایک عورت کو جاتے دیکھا وہیں بھوکھے بھیڑیوں کی طرح ان کی تاک میں لگ جاتے ہیں۔ آج کے دور میں تو معصوم بچیوں کو جو کہ بارہ سے تیرہ سال کی عمر کی ہیں، ان کو اپنی حوس کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
کیونکہ پہلے آدمی انسان تھے، اور آج کے دورمیں انسان درندے بنے ہوئے ہیں۔جو دن دیہاڑے راہ چلتی خواتین کو معصوم بچیوں کو اپنی حوس کا نشانہ بنایا رہے ہیں۔ کیونکہ یہ ہمارے معاشرے کو اصلاح کی ضرورت ہے ، آج کے دور میں ہم خود درندوں کو ابھارا دے رہے ہیں، کسی ایک درندے کو اسلامی قانون کے مطابق سزا مل جاۓ تو ، باقی لوگوں کو بھی سبق مل جاۓ گا، یہاں طاقتور کے لۓ کوئ قانون نافذ نہیں۔ وہ اپنی طاقت کے بل بوتے پر کچھ بھی کر سکتے ہیں ۔اور یہی طاقتور ہی دوسروں کی عزت کو عزت نہیں سمجھتے۔
اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ٹی ڈراموں اور سوشل میڈیا کو دن رات فحاشی کا اڈا بنایا ہوا ہے۔
ہمارا معاشرہ خود انہیں بولاوا دے رہا ہے. آج کل ہمارے معاشرے میں، ہماری عملی زندگی میں اسلامی طرزعمل کا کوئی تعلق نہیں۔ اسلامی طرزعمل صرف پڑھنے اور سننے کی حد تک محدود ہے۔ عملی زندگی میں ہم اسلام سے بہت دور ہو چکے ہیں۔ “اگر چینی یہ گڑ کو ہم کھولے عام رکھیں گے تو مکھیں تو اس پر بیٹھیں گی”۔ غیر مسلموں کی طرف دیکھا دیکھی ہم نے اپنے باپردہ لباس کو چھوڑ کر ان کے لباس کو اپنانے لگے ہیں۔ آج مسلم خواتین دوپٹہ سر پر رکھنے کی بجائے اپنے پاس بھی نہیں رکھتی۔ “جبکہ دوپٹہ تو عورت کی حیا اور شان ہے”۔ آجکل کوایجکیشن کی بھی کی بڑی وجہ ہے۔ یونیورسٹیوں میں کو ایجکیشن اور ہسٹلز میں رہنے کی وجہ سے آج کی معصوم بچیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جیساکہ گزشتہ سال میں اسلامیہ یونیورسٹی کا واقع ہوا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International