rki.news
از قلم مریمؔ خضر
ہر خواہش کی تکمیل ضروری نہیں،
ہر غم کا اظہار فرض نہیں۔
کچھ غم راز ہوتے ہیں،
جنہیں دل میں چھپانا واجب ہوتا ہے۔
یونہی بیٹھے بیٹھے اگر دل کی آواز سنائی دے،
تو جان لو کہ تم خود سے مل رہے ہو۔
کیا تم خود سے ملاقات کا موقع گنوا دو گے؟
خود سے ملنے کے سفر میں،
خود سے آشنائی بڑی جان لیوا ہوتی ہے۔
بہت سا اضطراب جھیلنا پڑتا ہے،
خود پر بڑی محنت کرنی پڑتی ہے۔
اور یوں، “خ” سے “س” تک کا خود شناسی کا سفر
عرصۂ دراز میں مکمل ہوتا ہے۔
روح تمہارے رازوں کی کھڑکی ہے،
یعنی تمہارے دل و دماغ سے نکلتی آوازوں کی۔
اس دل کو جینے دو،
کہ اب اسے مسکرانے کی اجازت دی گئی ہے۔
اب دل کے سارے قفل توڑ کر،
خود کو زندگی کے دائرے میں آنے دو۔
Leave a Reply