تازہ ترین / Latest
  Tuesday, October 22nd 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

عنوان:مومن کی معراج

Articles , / Wednesday, April 17th, 2024

نام:مریم عبداللہ
شہر:کراچی

اچھا تو کیا ہے مومن کی معراج کیا رسول اللہ کے علاوہ بھی کسی کو معراج نصیب ہوئ ہے تو اس کا جواب ہے کہ جی ہاں ایک مسلمان جب چاہے معراج کو پا سکتا ہے اور اس کے لئے کسی براق کی کوئ ضرورت نہیں، جبریئل علیہ سلام کا ہونا بھی لازمی نہیں بلکہ رسول اللہ تو ایک ہی دفع معراج پر گئے تھے لیکن امت کے لئے پانچ وقت کی معراج لے ائے لیکن کیا ہمیں کبھی ایسا محسوس ہوا کہ ہم واقعی اللہ کے سامنے کھڑے ہیں اس سے ہم کلام ہو رہے ہیں نہیں بلکہ ہم جب بھی نماز کہ لئے کھڑے ہوتے ہیں تو دل میں ایک عجیب سی اکتاہٹ ہوتی کہ بس کسی طرح فرض نبھالیں ایسی نمازوں کو اللہ نے مومن کی معرا ج نہیں کہا بلکہ جب بندہ اللہ کے سامنے خوف اور امید کے ساتھ کھڑا ہو اور اس کا دل چاہے کہ وہ پڑھتا جائے پڑھتا جائے لیکن وقت کے محدود ہونے کی وجہ سے وہ نہ پڑھ سکے تب بھی اسے ایسا محسوس ہو کہ اس نے اللہ تعا لی کا حق ادا نہیں کیا مطلب یہ ہے کہ نماز کو اگر انجوائے کیا جائے تو وہ مومن کی معراج ہے اور اگر فرض سمجھ کر پڑھا جائے تو پھر وہ بوجھ کے سوا کچھ نہیں۔۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International