تازہ ترین / Latest
  Wednesday, October 23rd 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

عنوان : بسم اللہ اور مخفی عدد

Articles , / Wednesday, March 13th, 2024

تحریر : عبدالصمد بھلر

قارئین بسم اللہ‎ الرحمن الرحیم ترتیب کے اعتبار سے قرآن پاک کی پہلی آیت ہے ۔ پیارے نبی ﷺ نے فرمایا کہ جو بھی کام شروع کرو اس سے پہلے بسم اللہ پڑھو ۔ یہ آیت ہمارے لئے مشعل راہ ( The Beacon Light) ہے ۔ جو کام بسم اللہ کے بغیر شروع کیا جائے اس میں بے برکتی ہوتی ہے ۔ آج میں اس کے ایک نئے پہلو سے روشناس ہوا اور قرآن کی بلاغت سے بہت متاثر ہوا۔

عربی رسم الخط کے مطابق اس آیت کے حروف کی تعداد انیس ( 19) ہے ۔ یعنی ( ب س م ا ل ا ہ – ا ل ر ح م ن – ا ل ر ح ی م ) ۔
جس مخفی عدد کا ذکر کیا ہے وہ (19) ہے ۔ قرآن مجید کی کل سورتوں کی تعداد 114 ہے جو کہ 19 کا حاصل ضرب ہے (19×6 = 114) ۔ بسم اللہ آیت قرآن پاک میں 114 بار آئی ہے وہ بھی انیس کا حاصل ضرب ہے ۔ سورت نمل میں دو بار جب کہ سورت توبہ میں یہ آیت نہیں ہے۔ سورت برات یا توبہ قرآن کی واحد سورت ہے جو بغیر بسم اللہ سے شروع ہوتی ہے ۔ بسم اللہ آیات مبارکہ چار الفاظ پر مشتمل ہے ۔ اسم ‘ اللّه ‘ الرحمان اور الرحیم۔ پہلا لفظ “اسم” قرآن میں انیس دفعہ آیا ہے ۔ دوسرا لفظ ” اللّه ” قرآن میں ” 2699″ مرتبہ آیا ہے ۔ جو کہ انیس کا حاصل ضرب ہے جمع ایک کے ساتھ ۔ یعنی ( 19× 142+ 1= 2699) . ایک سے اللّه کی وحدانیت مراد ہے۔ اللّه ہی وہ نام ہے کہ آج تک عرب اسکا مادہ اشتقاق ( Origin) معلوم نہیں کر سکے ۔ یہ صرف اللّه کا ذاتی نام ہے ۔ تیسرا لفظ ” الرحمان ” ہے جو 57 مرتبہ آیا ہے ( 19×3 = 57). چوتھا لفظ” الرحیم” پھر 114 بار آیا ہے ۔ یعنی ( 19×6= 114)۔

اب ایک اور حیرت انگیز بات سنیں جس نے مجھ پے سحر طاری کر دیا تھا ۔ حضرت ابن مسعود رضہ فرماتے ہیں کہ جس نے جہنم کے انیس ( 19) داروغوں سے بچنا ہے وہ بسم اللہ کہ کثرت سے ورد کرے ۔ ہر ایک حرف ایک فرشتہ سے حفاظت کا سبب بن جائے گا۔ یہی مضمون بخاری کی ایک حدیث میں بھی بیان ہوا ہے جب صحابہ اکرام رضہ نبی کریم ﷺ کی اقتداء میں نماز پڑھ رہے تھے۔ جب آپ رکوع سے سر اٹھاتے تو سمع الله لمن حمده کہتے۔ ایک شخص نے پیچھے سے کہا ربنا ولک الحمد،‏‏‏‏ حمدا کثيرا طيبا مبارکا فيه آپ ﷺ نے نماز سے فارغ ہو کر دریافت فرمایا کہ کس نے یہ کلمات کہے ہیں، اس شخص نے جواب دیا کہ میں نے۔ اس پر آپ ﷺ نے فرمایا کہ میں نے تیس سے زیادہ فرشتوں کو دیکھا کہ ان کلمات کو لکھنے میں وہ ایک دوسرے پر سبقت لے جانا چاہتے تھے۔
آپ کو بتاتا چلوں کہ ” ربنا ولک الحمد،‏‏‏‏ حمدا کثيرا طيبا مبارکا فيه ” کے حروف کی تعداد بھی تیس سے اوپر ہے ۔
اللّه ہمیں قرآن کا فہم زیادہ سے زیادہ عطاء فرمائے۔ آمین


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International