تازہ ترین / Latest
  Sunday, October 20th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

عنوان: خوبصورت دھوکا

Articles , / Thursday, May 16th, 2024

ازقلم: شکریہ ہدایت
کچھ دھوکے بہت خوبصورت ہوتے ہیں جو صرف اپنے عزیزوں کو دیے جاتے ہیں جیسا کہ اگر والدین بیمار ہیں تو وہ اپنی کم آمدنی کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے اپنے علاج پر توجہ نہیں دیتے کیونکہ انھیں لگتا ہے کہ یہ رقم گھر کے اخراجات پورے کرنے میں کام آ سکتی ہے تو تب بچوں کو ایک خوبصورت دھوکا اپنے والدین کے ساتھ کرنا چاہیے انھیں بہانے سے ڈاکٹر کے پاس لے جائیں۔۔۔اگر آپکا دوست اپنی زندگی کی الجھنوں میں پھنس چکا ہے تو اسے دھوکے سے اس کی من پسند جگہ پر لے جائیں تا کہ وہ کچھ راحت پا سکے۔۔۔اگر بیوی ،شوہر اور اپنے گھر کا خیال رکھتے رکھتے اس قدر دور نکل گئ ہے کہ اسے اپنے ہی کھانے پینے کی پسند یدہ چیزیں بھول رہی ہیں تو برائے مہربانی اسے اس خوبصورت دھوکے کے ساتھ اس کا من پسند کھانا کھلانے باہر لے جائیں۔۔۔ اگر آپ کسی اجنبی کی پریشانی سے واقف ہو گئے ہیں تو اسے دھوکے میں رکھتے ہوئے اس کے لیے آسانی پیدا کریں۔۔۔ایسے خوبصورت دھوکے بغیر جھوٹ کے اپنے پیاروں کو دیتے رہا کریں۔۔۔بے شک اس سے آپکو کوئی فائدہ نہیں ہوتا مگر یقین جانیے کسی کے دل کا حال جان لینے کےبعد اسکا ہمدرد بننے کی بجاۓ اسکے ساتھ مخلص ہو جانے پر اگر اللّٰہ کی ذات ہم سے خوش ہو جاۓ تو اس سے بڑی جزا ہمارے لیے اور کیا ہو سکتی ہے؟ اصل میں اِن ہی خوبصورت دھوکوں کو ہم آج کی زبان میں سرپرائزز کہتے ہیں۔۔۔۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International