rki.news
تحریر:مریم خضر
آج ہم بات کرتے ہیں آدم کی تخلیق پہ یعنی آپ کی میری ہم سب کی تخلیق پہ ہمیں الله نے خلق کیا مٹی سے ہم مٹی سے بنے ہیں مگر ہم سب انسانوں کے رنگوں میں فرق ہے
کسی کا کالا کسی کا گورا کسی کا گندمی تو کسی کا سانولا مگر جسکو الله نے جس مٹی سے تخلیق کیا ہے اسکو الله نے بڑا خوبصورت تخلیق کیا ہے.
اب ہم اس بات پہ سر تسلیم خم کبھی نہیں کرتے ہمیں ہمیشہ مسلہ رہتا ہے کہ ہمارا جسم یوں نہیں ہوں ہونا چاہیے تھا ہمارے بال عجیب ہیں ہماری آنکھیں ہمارا ناک حتی کہ ہم الله کی اس تخلیق پہ غور کرنا ہی بھول جاتے ہیں کہ جو سب ہمیں نوازا گیا ہے وہ مفت میں نوازا گیا ہے..
جیسے آپ کسی dentist کے پاس کوئی دانت لگوانے جائیں تو وہی دانت آپ کو ہزاروں میں پڑتا ہے مگر یہی دانت آپ کو الله نے بالکل مفت عطا کیے ہیں تو انسان ہے ہی بڑا نا شکرا اور جلد باز وہ کبھی کسی حال میں راضی نہیں رہ پاتا۔
اب اگر بات کریں کہ الله نے قرآن میں انسان کی تخلیق کے متعلق کیا فرمایا ہے تو وہ کچھ یوں ہے
آیت:
لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ
ترجمہ:
بیشک ہم نے انسان کو بہترین سانچے میں پیدا کیا(حوالہ سورۃ التین آیت نمبر 4)
اگر اس آیت میں سے لفظ “احسن”کا روٹ ورڈ دیکھا جائے تو وہ ہے
ح س ن(حسن)اس کا معنی ہے خوبصورت ہونا حسن و جمال رکھنا ہے
یعنی الله نے قرآن میں واضح طور پہ کہا ہے کہ میں نے انسان کو بہت حسن عطا کیا ہے اور خوبصورت طریقے سے خلق کیا ہے،
پھر اگر اس طرف آئیں کہ الله نے انسان کو کتنی عقل دی ہے اب سائنس کہتی ہے کہ تو ہمارے involuntary ایکشن جو ہمارے اختیار میں نہیں ہیں
جو الله نے قدرتی طور پہ ہمیں عطا کیا جائے سانس لینا دل کی دھڑکن اگر دل کی دھڑکن رک جائے؟تو ہم مر جائیں؟
سانس تھم جائے تو ہم پھر بھی انسان مر جائے!!
انسان اگر صرف اپنی تخلیق پر غور کرے تو وہ آلله کی صفات کو پہنچان سکتا ہے،
ہم الله کا شب و روز شکر ادا کرتے ہوئے نہ تھکیں کہ ہم پہ الله کی یہ تمام نعمتیں آشکار ہوں جو اس نے ہمیں عطا کیں ہیں
ہم کیوں اپنی نماز کی حفاظت نہیں کرتے؟
ہمیں کیوں یہ خیال نہیں آتا کہ الله ہے؟ہمیں اس دنیا میں الله کی عبادت کے لیے بھیجا گیا ہے
اور ہم یہی بھول چکے ہیں
تو چلیں آج سے ہی اپنی نمازوں کو خوبصورت بنائیں یعنی اب ہم مسلمان ہیں ہمیں نماز تو آتی ہی ہے تو سورۃ الفاتحہ کے بعد کوئی بھی سورت جو سورۃ الاخلاص کے علاؤہ ہے اس کی تلاوت کر لیا کریں
ہماری نمازیں ہماری ان چھوٹی چھوٹی کوششوں سے بہترین ہو سکتیں ہیں اسکے بعد جب آپ دعائے اببراہم علیہ السلام پڑھتے ہیں اس سے پہلے دنیا و آخرت میں بھلائی کی دعا پڑھ کر اور پھر دعائے اببراہم علیہ السلام پڑھا کریں’
المختصر میرا سارا مقصد یہ تحریر لکھنے کا یہی ہے کہ الله کی تخلیق پہ غور کریں اور اپنی تخلیق پہ غور کریں الله کی بنائی گئی اس دنیا پہ ہی غور کریں تو بہت سے سوالات کے جواب مل جائیں گیں
دعاؤں میں یاد رکھیے گا
Leave a Reply