تازہ ترین / Latest
  Monday, October 21st 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

عنوان “سیل “

Articles , / Thursday, May 9th, 2024

لکھاری ” منیزہ احمد”
شہر ” حیدرآباد”

بس بہت ہوگیا میں تنگ آگئ ہوں روز کی اس سیل کے ڈرامے سے ارے بھائی اتنے سچی ہو کہ پوری قیمت کے بجائے آدھی قیمت یا پھر ستر فیصد تک دینے پر مجبور یا راضی ہو جاتے ہو تو اتنا مال بنانے کی دوڑ میں کیوں شامل ہو کہ مجبور ہوکر تمھیں سیل لگانی پڑتی ہے۔ ہر ایک مہینے بعد ایک نئی چیز متعارف کروانے میں مصروف ۔سال کے بارہ مہینوں میں سیل کا بینر ہر نکڑ پر نظر آتا ہے ۔ سوشل میڈیا کی کسی بھی گلی میں چلے جاؤ سیل کی باغ و بہار پوری آب و تاب سے رواں دواں رہتی ہے۔آمدنی کے ذریعہ کم یعنی سکڑ گئے ہیں عام آدمی کے سر پر یہ سیل کا لالی پاپ اونچی دکان پھیکا پکوان کی مانند عام آدمی کا خون چوس رہا ہے جونگ کی مانند۔
بندہ بشر کس کس چیز سے محفوظ رکھے خود کو کتنی جگہ اپنے نفس کے بے لگام گھوڑے کی باگیں کھینچ کر رکھیں۔اصل قیمت میں نہیں ہم سیل میں تو لے سکتے ہیں عام آدمی کے دل کی آواز اور وہ اس آواز پر لبیک کہہ کر دو چار چیزوں کو لے ہی لیتا ہے ۔آخر زمانے کے ساتھ بھی تو چلنا ہے ۔کھاو من بھاتا پہنوں جگ بھاتا کی عملی تفسیر بنے ہوئے۔
لا محدود خواہشات کے گرداب میں محدود پیمانے ذریعے آمدنی والے طبقے کے لوگ ہی سوشل میڈیا کی جانب وقت گزارتے ہیں ،گھر سے باہر نکل کر خواہشات کی پیروی کرنا ضروری نہیں ہے یہ کام گھر بیٹھے ایک کلک کی مدد سے باآسانی ہوجاتا ہے ۔ہمارے چاروں طرف محاذ کھولے ہوئے ہیں کہیں بے راہ روی،تو کہیں مقابلے بازی،تو کہیں سوشل میڈیا کی آگ ،کہیں تعلیمی فقدان تو کہیں خود کو عقل کل سمجھنا ۔۔۔
خدارا اس خاموش جنگ کے سدباب کے لیے اقدامات کریں ان سے بچنے کی تدابیر اختیار کریں الماری کی زینت بن کر رہ جاتے ہیں یہ سیل کے مال اور کچھ حثیت نہیں ان کی کم خرچ بالا نشیں کے مقولے پر عمل پیرا ہونے میں کامیاب زندگی گزارنے کا راز ہے۔سب کو اپنی پڑی رہتی ہے کوئ دوسرے کے بارے میں نہیں سوچتا اگر یہ بڑے بڑے برانڈ ایمبیسڈر عام آدمی کے لے درد دل رکھتے تو اپنی برانڈ عام آدمی کی پہنچ سے اتنی دور کیوں رکھتے ؟
اور اگر ہمدردی اسی کا نام ہے تو ہم تو بعض آئے ایسی ہمدردی کی کڑوی گولی سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International