تازہ ترین / Latest
  Tuesday, October 22nd 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

عنوان: شوق

Articles , / Wednesday, April 17th, 2024

نام: طوبیٰ ظہیر
شہر:کراچی

شوق کا کویٔ مول نہیں یہ عموماً اس لیے کہا جاتا ہے کہ شوق ایک ایسے چیز ہے جو آپ سے بڑے سے بڑا کام کروالیتا ہے بنا تھکے کیونکہ جب آپ اپنا پسندیدہ کام کرتے ہیں تو آپ اندر سے خوشی محسوس کرتے ہیں آپ کے شوق کو پیشہ بنانے کے راستے میں بہت سے لوگ آ ئیں گے اور کہیں گے فضول شوق ہیں تمہارے ،وقت کا ضیاع ہیں کچھ ایسا کرو جس میں سکوپ ہو اور ہمارے یہاں “سکوپ”سے مراد پیسہ ہوتا ہے لوگ ہمارے دل میں مستقبل کے خدشے ڈال دیتے ہیں جب کہ” اللہ پاک نےفرمایا ہے کہ میں کسی کی محنت ضایع نہیں کرتا ” اور جو اللہ کے دوست اور پیارے ہوتے ہیں اللہ پاک فرماتے ہیں “اُن کے دل ماضی کے غم اور مستقبل کے خوف سے پاک ہوتے ہیں” تو پھر ہم کیوں مستقبل کا خوف رکھ کے نا امید ہوجاتے ہیں ہمارا کام تو صرف محنت کرنا ہے اس لیے کبھی بھی کسی کے بھی کہنے پر اپنے شوق کو نا چھوڑیں وہ کام کریں جس سے آپ کا دل خوش اور مطمعن ہو جس کام میں آپ کو لطف آۓ اللہ تعالیٰ نے آپ کو آزاد پیدا کیا ہے اس لیےاپنے آپ کو لوگوں کی باتوں کا غلام مت بنا ئیں آپ تنہا دنیا میں آئے ہیں اور تنہا ہی جائیں گے اس لیے لوگوں کے خلاف جا نے سے مت ڈریں اور نہ ہی ان کی نا راضگی سے ،لوگ کبھی راضی نہیں ہوتے.لوگ ہمارے ذہن میں اپنی با توں سے ایک خاکہ بنا دیتے ہیں ہمارے نفع نقصان کا اور ہم ذہن میں انجانے خوف پلنے لگ جاتے ہیں اور یہی وہ لمحہ ہوتا ہے جہاں ہم ہار مان جاتے ہیں کیونکہ ہم رسک لینا نہیں چاہتے ہم اپنی غلطیوں کو ownنہیں کرنا چا ہتے غلطی گناہ نہیں ہوتی ہاں مگر جب آپ بار بار ایک غلط کام کریں تو وہ گناہ بن جاتا ہے کیونکہ غلطی تو وہ ہوتی ہے جو انجا نے میں ہو اس لیے اپنی غلطیوں کو ownکریں جب تک ownنہیں کریں گے سیکھیں گے کیسے. جب آپ اپنے شوق کو persue کرتے ہیں اور کامیابیاں حاصل کرتے ہیں تو ایک وقت ایسا آتا ہے کہ جو لوگ آپ کے کام کے خلاف تھے وہی اپنی آپ کو آپ کی کامیابی کا کریڈٹ دے رہے ہوتے “دیکھو میں نے کہا تھا نا تم کامیاب ہو گے”بجائے آپ کو کریڈٹ دینے کے. صرف ایک فیصلہ آپ کے اور آپ کے شوق کے درمیان آجاتا ہے.یہ فیصلہ ہر بار آپ کا ہوتا ہے لوگوں کا نہیں کیونکہ دور اندر سے آپ کو ایک ڈری ہوئ آواز آتی ہے کہ اگر میرا شوق مجھے پیسہ نہ دے سکا توایسا اس لیے ہوتا ہے کہ آپ کو خود پر بھروسہ نہیں ہوتا آپ لوگوں کے اپرول لینے کے عادی ہوچکے ہوتے ہیں اور آپ رسک نہیں لینا چا ہتے اور آپ لوگوں پر ذمہ داری ڈالنا چاہ رہے ہوتے کہ میں نے تو یہ ان کے کہنے پر کیا لیکن اس سے نقصان صرف آپ کو ہے زندگی آپکی ہے تو فیصلہ بھی آپ کا ہونا چاہیے. اپنے اوپر بھروسہ رکھیں اور سب سے بڑھ کر اللہ کی ذات پر بھروسہ رکھیں جو ہر شۓ پر قادر ہیں لہٰذا لوگوں کو اپنے ذہن تک رسائ نا دیں لوگ ہر حال میں باتیں بناتے یہ مت سوچیں کے لوگ کیا سوچیں گیں اگر آپ یہ سوچنے لگ گے تو واقعی میں لوگ کیا ہی سوچیں گے.
جو لوگ اپنے شوق کو اپنا پیشہ بناتے ہیں وہ کا میاب ضرور ہوتے ہیں .ایک کامیاب آدمی کی مثال سے سیکھتے ہیں steve job جو کہ ستراہ سال کی عمر میں ایک کالج میں داخلہ لیتے ہیں جس کی فیس میں ان کے والدین کی ساری عمر بھر کی جمع پونجھی ختم ہوجا تی ہے کالج جا کے steveکو کچھ اچھا نہیں لگتا یہاں تک کے پڑھنا بھی کچھ ماہ بعد وہ کالج چھوڑ دیتے ہیں یہ ایک بڑا رسکی فیصلہ تھاsteveکے لیے کیونکہ وہ نہیں جا نتے تھے کے آگےجاکےان کا فیصلہ صحیح ثابت ہوگا یا نہیں لیکن انھوں نے یہ رسک لیا اور کلیگرافی سیکھنے لگے جس میں ان کو بہت دلچسپی ہوئ اور ان کے اندر شوق پیدا ہوا تو انھوں نے serif or sans serif جیسی typography سیکھی اور اس کے ماہر بن گئے دس سال بعد انھوں نے اپنے کمپیوٹر macintosh میں الگ الگ قسم کے fontڈالےکچھ وقت کے بعدsteveنے اپنی کمپنی Apple کی شروعات کی machintosh دنیا کا پہلا کمپیوٹر تھا جس کو apple نے launchedکیا جس میں مختلف قسم کی typographyموجود تھی آج steve کی دو بڑی کمپنیاں اور ہیں “NEXT”اور “PIXAR”ان کے اس شوق نے ان کو بہت شہرت دی Steveکا ماننا ہے وہ کام کرو جس سے آپ کو پیار ہو لوگوں کی پرواہ مت کرو .


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International