تازہ ترین / Latest
  Monday, October 21st 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

عنوان: معصوم بچیاں

Articles , / Saturday, May 4th, 2024

مصنفہ: صائمہ سحر
چشتیاں شریف

ایم فیل ڈگری حاصل کرنے والی لڑکی کی شادی ایک ان پڑھ سے کیوں؟؟؟؟؟
آج کے اس معاشرے میں بہت سی معصوم لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کے بعد ایک ان پڑھ یا صاف الفاظ میں کہوں تو ایک جاہل کے حوالے یا اس کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جاتا ہے ، مگر کیوں؟؟؟؟
ایک پڑھی لکھی لڑکی اور ایک ان پڑھ لڑکا کبھی بھی ایک جسے نہیں ہو سکتے۔۔۔
ایک لڑکی جو کے بہت زیادہ پڑھ لکھ کر کچھ بننا چاہتی ہے مگر جب بات اس کی شادی کی آتی ہے ، ہمارے معاشرے کی فرسودہ روایات کے مطابق اسے پڑھا لکھا کر ایک جاہل کے حوالے کر دیا جاتا ہے ، مگر یہ کب تک ؟؟؟؟
ایک ان پڑھ سے شادی کے بعد انجام تو ہمیشہ برا ہی ہوتا ہے ، کیونکہ کی ایک ان پڑھ اور پڑھے لکھے کی سوچ اور عملی زندگی میں زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے۔ایک ان پڑھ وہ سوچ نہیں رکھتا جو کہ ایک ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے والی لڑکی رکھتی ہے ، مگر ہمارے معاشرے کا المیہ یہ ہے کہ ہم نے اپنی بچیوں کو تعلیم حاصل نہیں کرنے دینا ، اگر کچھ گھرانے تعلیم حاصل کرنے دے بھی رہے ہیں ، تو جب اس کی شادی کی بات ہوتی ہے تو اس کی شادی ایک ان پڑھ سے کروا دیتے ہیں اور ان شادیوں کا انجام یہ ہوتا ہے کہ وہ شادی چند ماہ ، یا چند سال چل پاتی ہے۔۔۔
اور اگر شادی چل بھی جائے تو وہاں ہماری بہت سی معصوم بچیاں اپنے احساسات ، جذبات ، اور خواہشات کی قربانی دے کر گھر چلا رہی ہوتی ہیں۔۔۔ باظاہر تو وہ بہت خوش دیکھائی دیتی ہیں مگر ان کے اندر جو دکھوں کا طوفان ہوتا ہے اسے کوئی نہیں دیکھ سکتا ، اور نہ ہی سمجھ سکتا ہے۔۔۔۔ اور پھر یوں ہماری معصوم ،اور ننھی کلیاں مرجھا جاتی ہیں۔
وہ معصوم بچیاں اپنی ماں باپ کی عزت کی لاج رکھتی ہوئی اپنی ہر خواہش کو مار دیتی ہیں ،اور بہت سے دکھ اپنے دل میں دبا کر جی رہی ہوتی ہیں۔۔بظاہر تو وہ بہت خوش دیکھائی دیتی ہیں مگر ان کے اندر جو دکھوں کا طوفان ہوتا ہے اسے کوئی بھی نہیں جان سکتا سوائے ان کے۔۔۔
دن رات وہ گھٹ گھٹ کر جی رہی ہوتی ہیں۔۔۔
ہم اپنی معصوم بچیوں کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟؟؟
ہم اپنی معصوم بچیوں کے لیے بہت کچھ کر سکتے ہیں۔۔
شادی سے پہلے ان کی رائے ضرور لیں۔”کیونکہ یہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت اور حکم بھی ہے”
ان کو پڑھائیں لکھائیں اس قابل بنائیں کے وہ اپنے حق کے لیے آواز اٹھا پائیں۔۔
اپنی بچیوں کو کسی ظالم اور جاہل کے حوالے نہ کریں وغیرہ۔۔۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International