تازہ ترین / Latest
  Monday, October 21st 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

عنوان: موسمی تغیرات

Articles , / Saturday, May 4th, 2024

مصنفہ: صائمہ سحر
چشتیاں شریف

ویسے تو ہم انسانوں پر اللّٰہ پاک کی بہت سی نعمتیں اور عنایتیں ہیں. مگر اللّٰہ پاک کی خاص عنایت یہ بھی ہے کہ اللّٰہ پاک نے ہمیں چار طرح کے موسموں کی نعمت سے نوازا ہے۔یہ انسانی فطرت ہے کے ہم انسان مسلسل جاری کوئی بھی چیز برداشت نہیں کر سکتے ، چاہے وہ جو بھی چیز ہو ، خاص کر موسم۔۔۔ انسانی زندگی میں تغیرات کی بہت بڑی اہمیت ہے ، کہ ہم انسان نہ تو مسلسل گرمی برداشت کر سکتے ہیں اور نہ مسلسل سردی ، بات صرف سردی اور گرمی کی نہیں ، اللّٰہ پاک نے ہمیں دو اور بڑے پیارے موسموں کی نعمت سے نوازا ہے موسم بہار اور خزاں۔۔۔۔
موسم بہار میں ہر طرف ہریالی ہی ہریالی ہوتی ہے نئے پھل پھول لگتے ہیں۔۔۔۔
ہر طرف ہریالی کی حکومت ہوتی ہے اور ہر چیز خوبصورت دیکھتی ہے ، اور پھولوں پر تو خوب جوبن آتا ہے ، غلاب گینڈا سورج ، مکھی، لیلی چنبیلی وغیرہ۔۔۔ موسم کی شدت سے ہر پھول پر جوانی چڑھی ہوئی ہوتی ہے۔۔۔
اور موسم خزاں میں پت جھڑ کا موسم ہوتا ہے جس میں تمام پودوں ، پھولوں اور درختوں کے پتے گرتے ہیں اور نئے پتے نکلتے ہیں کیونکہ یہ قانون خدا وند عالم ہے کہ اس دنیا میں سب فانی ہے اس دنیا اور اس کی چیزوں میں کوئی بقاء نہیں ، سب کچھ ایک دن مقرر وقت پر فنا ہو جانا ہے ، تو پھر یہ پتے بھی حکم خداوندی سے گر جاتے ہیں اور نئے پتے نکلتے ہیں۔۔۔
جہاں یہ موسم میں تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں ویسے ہی موسم کے ساتھ ساتھ انسانی زندگی میں بھی موسم کی وجہ سے بہت ساری تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔
جیساکہ موسم سرما میں برف اور ٹھنڈے پانی کا استعمال ہونے لگتا ہے۔ ہر بندہ ٹھنڈے مشروبات پیتا ہے۔موسم کی تبدیلی کی وجہ سے ہم اپنی زندگی میں بہت سی تبدیلیاں دیکھتے ہیں ، موسم گرما میں باریک کپڑوں جیسا کہ لون کاٹن لیلنن کا استعمال کیا جاتا ہے۔۔۔
ہر بندہ اپنی استطاعت کے مطابق گرمی کے موسم کا لطف اٹھا ہے کوئی اے سی چلا کر سوتا ہے تو کوئی پنکھا تو کوئی یونہی باہر گرمی میں سارا سارا دن محنت مزدوری کر کے اپنا جسم جھلساتا ہے۔۔۔
موسم گرما میں ہم دودھ ، دھی ، لسی کا استعمال زیادہ کر دیتے ہیں۔موسم گرما میں ہم آم جو کہ پھلوں کا بادشاہ ہے اور ہر انسان کا پسندیدہ پھل ہے اسے مختلف طریقوں سے کھانوں کی میٹھی ڈشز میں اور جوس بنا کر استعمال کرتے ہیں۔۔۔موسم کی وجہ سے ہماری خوراک میں بھی کافی ساری تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔۔ موسم گرما میں ہم مختلف سبزیوں کا استعمال کرتے ہیں جیساکہ بھنڈی، کریلہ ، کدو ، ٹینڈے، بینگن وغیرہ۔۔۔۔
موسم سرما میں ہم چائے کے ساتھ ساتھ گرم کپڑے استمعال کرتے ہیں۔۔۔
سونے کے لیے رضائی کا استعمال کیا جاتا ہے ، موسم سرما میں بھی ہم موسم کے مطابق مختلف سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کرتے ہیں جیساکہ کینو ، فروٹر ،
کیلا سیب منگ پھلی وغیرہ۔۔۔سردیوں میں انڈے کا استعمال بھی زیادہ کیا جاتا ہے۔
جہاں ان سب موسموں سے ہم لطف اندوز ہوتے ہیں وہاں ہمیں ان کے کچھ نقصانات بھی دیکھنے پڑتے ہیں جیساکہ موسم سرما میں سردی کی وجہ سے بچے بوڑھے بیمار ہوتے ہیں وہیں سردی کی شدت کی وجہ سے ہم نوجوانوں کو بھی اس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔۔ موسم سرما میں بچے بوڑھے جوان سبھی کو سردی کی شدت کی وجہ سے نزلہ ، زکام ، بخار اور چھوٹے بچوں میں چھاتی بند ہونے جیسی بیماریوں کا شکار ہونا پڑتا ہے۔۔۔
موسم سرما میں جہاں ہم سردی کا لطف اُٹھاتے ہیں وہیں جب دھند شدت اختیار کر جائے تو سڑکوں پر نجانے کتنے لوگ حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں، اور اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں۔۔موسم گرما میں جہاں ہم اے سی چلاتے ہیں ، سردیوں میں ہم آگ پر اپنے ہاتھ گرم کرتے ہیں۔اور ہر بندے کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ چولہے کے پاس بیٹھے۔۔
موسم گرما میں گرمی کی وجہ سے زیادہ تر لوگوں کے جسم پر گرمی دانے بن جاتے ہیں۔۔۔
اور زیادہ گرمی کے باعث اکثر لوگوں کے جسم پر پھوڑے پھنسیاں نکلیں آتی ہیں جن کی وجہ سے انسان کو بہت تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔۔۔
موسم گرما کے شروع میں ہمیں آندھیوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ہر طرف مٹی ہی مٹی اڑ رہی ہوتی ہے اور ہوا آبرا آلود ہو جاتی ہے۔جس سے انسان کو سانس لینے میں دشواری پیش آتی ہے۔
موسم گرما اور سرما میں اکثر بارشیں ہوتی رہتی ہیں۔موسم گرما میں بارشیں زیادہ ہوتی ہیں جس سے گرمی کی شدت میں کمی ہو جاتی ہے۔
موسمی تبدیلیوں کا شکار ہر چرند پرند کو ہونا پڑتا ہے۔۔کبھی یہ ہمارے لیے اچھی ثابت ہوا کرتیں ہیں تو کبھی ہمیں ان کی تبدیلیوں کی وجہ سے نقصانات کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔جیساکہ موجود وقت اور موسم ہے ہر طرف گندم کی کٹائی ہو رہی ہے اور بارشوں کی وجہ سے کسانوں کو نقصان پہنچ رہا ہے مگر اس میں اللّٰہ پاک کی کوئی مصلحت ہوتی ہے جیسے ہم نہیں جانتے۔۔۔
اللّٰہ پاک ہم سب مسلمانوں پر ہر موسم میں ہر حال پر رحم کریں آمین


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International