تازہ ترین / Latest
  Sunday, October 20th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

عنوان: مکافات عمل

Articles , / Wednesday, May 15th, 2024

ام عمر:
مکافات عمل جب سے دنیا وجود میں ائی ہے جب سے موجود ہے۔
مکافات عمل کا تصور مختلف انسانی ادوار میں مختلف ثقافتوں میں نظر اتا ہے۔
مکافات عمل ایک ایسا بنیادی اصول ذندگی ہے جس کے تحت ہر شخص کے اعمال کے نتائج ہوتے ہیں۔اچھے اعمال کا بدلہ اچھی چیزوں سے اور برے اعمال کا بدلہ بری چیزوں سے ملتا ہے۔
مکافات عمل ایک ایسا تصور ذندگی ہے جس کے اثرات مذہب اور اخلاقیات میں تو نظر اتے ہی ہیں بلکہ مکافات عمل کے اثرات سماجی اور نفسیاتی ذندگی میں بھی نمایاں طور پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
دین اسلام میں مکافات عمل کا تصور:
دین اسلام کی تعلیمات میں مکافات عمل کو نمایاں طور پر بیان کیا گیا ہے۔
قران کریم میں مکافات عمل کے بارے میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ:
یہ اللہ کی مقرر کی ہوئی حدود ہیں، اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا، وہ اس کو ایسے باغات میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، ایسے لوگ ہمیشہ ان (باغات) میں رہیں گے، اور یہ زبردست کامیابی ہے۔

ایک اور ایت میں برے مکافات
عمل کے نتائج کو اس طرح بیان کیا گیا ہے:
اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے گا اور اس کی مقرر کی ہوئی حدود سے تجاوز کرے گا، اسے اللہ دوزخ میں داخل کرے گا جس میں وہ ہمیشہ رہے گا، اور اس کو ایسا عذاب ہوگا جو ذلیل کر کے رکھ دے گا۔
احادیث مبارکہ میں بھی مکافات عمل پر زور دیا گیا ہے۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:

“جو شخص اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے اور نیک اعمال کرے، تو اسے جنت میں داخل کیا جائے گا۔” (صحیح البخاری)

“جو شخص اللہ اور اس کے رسول پر ایمان نہ لائے اور برے اعمال کرے، تو اسے جہنم میں ڈالا جائے گا۔”(صحیح مسلم)
مکافات عمل کے فوائد ‘
ہر ذی شعور انسان مکافات عمل کے فوائر کو ذہن میں رکھے تو اس سے معاشرے میں برائیوں کا خاتمہ اور اچھے اعمال کو فروغ دینے میں کامیابی حاصل ہوسکتی ہے ۔
برے اموال کرنے سے معاشرے میں بد امنی ،بے راہ وری ،بے چینی اور غربت پھیلتی ہے۔
اسلام کی تعلیمات کو سامنے رکھ کر ایک مسلمان اخرت میں اچھے کاموں کے بدلہ کا طلب گار ہوتا ہے کہ اچھے اعمال کا بدلہ جنت ہے اور برے اموال کا بدلہ جہنم ہے جہاں ہمیشہ کا عذاب اور تکلیف کا سا منا ہوگا۔
مکافات ٹ ذاتی زندگی میں بھی اثر انداز ہوتا ہے ۔اچھے نیک اعمال کرنے سے انسان کا کردار صاف اور اچھا ہو جاتا ہے اور اس کو اطمینان اور خوش گوار ذندگی کا لطف حاصل ہوتا ہے۔
برے اموال کرنے والا مستقل پریشان اور ناخوشگوار ذندگی گزارتا ہے ۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International