Today ePaper
Rahbar e Kisan International

عنوان: پیار بھرا لمحہ

Literature - جہانِ ادب , / Friday, March 14th, 2025

از قلم: ام حبیبہ اصغر(سیالکوٹ)

مریم گھر آنے کے بعد گم سم سی گھوم رہی تھی۔ دادو نے مریم کی اداسی بھانپتے ہوئے پوچھا، “بیٹا! کیوں اتنی مرجھائی ہوئی ہو؟ کیا ہوا ہے؟ کوئی بات ہے، پریشان لگ رہی ہو۔”
مریم نے جواب دیا، “دادو جان، پڑھنے کے باوجود بھی میرے ٹیسٹ اچھے نہیں ہو رہے ہیں۔” مریم کی آنکھوں میں آنسو تھے۔
دادو نے تسلی دیتے ہوئے کہا، “تو بیٹا، اس میں رونے والی کیا بات ہے؟ کوئی بات نہیں۔ پریشان نہیں ہوا کرو۔”
دادو جان مریم کو گلے لگاتے ہوئے تسلی دے رہی تھیں۔
مریم نے کہا، “آئی لو یو دادو جان! آپ ہمیشہ میری پریشانی بھانپتے ہوئے میرا حوصلہ بڑھاتی ہیں۔”
یہ پیار بھرا لمحہ واقعی دل کو چھو لینے والا ہوتا ہے اور انسان کی ہر تھکن اور پریشانی وتکلیف کو کم کر کے انسان کو پُرسکون کر دیتا ہے


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International