Today ePaper
Rahbar e Kisan International

عنوان. یہ غاروں کے باسی

Articles , Snippets , / Friday, May 30th, 2025

rki.news

تحریر. ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
ان کے حوصلے ان کے جسموں ہی کی مانند مظبوط اور توانا ہیں ، وہ دنیا کی ایسی بے باک اور نڈر قوم ہیں ، جن کا سامنا دنیا کی دو بڑی سپر پاورز سے ہو چکا ہے، اور دونوں سپر پاورز ہی اپنی جان چھڑا کے بھاگی تھیں. یہ اپنے ارادوں کے پکے، حوصلوں میں پہاڑوں جیسے سر بلند، اور ہمت میں چٹانوں جیسے مظبوط ہوتے ہیں. یہ پہاڑوں میں رہنے والے، اتنے غیور ہوتے ہیں کہ نہ ہی مانگ کے کھاتے ہیں نہ ہی اپنی غیرت کے جنازے نکال کر، ان پہاڑوں میں رہنے والوں کو جوتے مرمت کر کے، مکءی کے سٹے بھون کر، محنت مزدوری کر کے، برتن بیچ کے، کپڑے بیچ کر روزی کمانے کی ستنی لگن ہوتی ہےکہ وہ ہمیشہ اس باے سے بے پروَ ہی رہتے ہیں ، کہ گرمی ہے یا سردی، آندھی ہے یا طوفان، صبح ہے یا شام، یہ لوگ محنت کی مٹی کے خمیر سے اٹھے ہیں اور ان کی یہی ادا انھیں دنیا کی باقی تمام اقوام میں نمایاں حیثیت عطا کرتی ہے، محنت اس قوم کی گھٹی میں ہے، یہ اس غیور نسل کی لڑیاں ہیں جن کی ماییں انھیں پاوں پاوں چلنے کے ساتھ ہی رزق کمانے پہ لگا دیتی ہیں، یہ سنگلاخ پہاڑوں کی آغوش میں پلنے بڑھنے والے بلند حوصلہ اور آہنی لوگ، بھلے ننگے پیروں اور پھٹے ہوے کپڑوں میں ملبوس ہوں پھر بھی آپ ان کی خود اعتمادی، عزم اور حوصلے کو چیلنج نہیں کر سکتے، ان پتھروں میں رہنے والوں کو سلام جو اللہ کے حکم کے ساتھ تو بندھے ہی ہوے ہیں، دنیاوی سختیوں کو بھی خندہ پیشانی سے برداشت کرتے ہیں اور اپنی کٹھنایوں پہ نہ ہی واویلا مچاتے ہیں نہ ہی میدان جنگ سے منہ موڑتے ہیں، بلکہ ان پہاڑوں میں رہنے والوں میں فاقہ زدہ انتڑیوں کے ساتھ بھی دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جنگیں جیتنے کا آہنی حوصلہ موجود ہے.
پہاڑوں میں رہنے والے
ان کے چہروں پہ مسکراہٹ ہے
ایک لمحہ بھی نہ ندامت ہے
وہ پہاڑوں کے آہنی بیٹے
اپنی ماوں کے فولادی بیٹے
جاگنے والے وہ سرحدوں پر
اپنے لوگوں کے ہیں محافظ وہ
وہ پہاڑوں میں رہنے والے
بات تاروں سے کہنے والے
وہ جن سے چالو ہیں طاقت والے
ان پہاڑوں میں رہنے والوں کو
تہہ دل سے سلام کہتے ہیں
انھیں صبح کی شام کہتے ہیں
وہ پہاڑوں میں رہنے والے
چاند تاروں سے کہنے والے
کچھ مزاروں میں رہنے والے
وہ پہاڑوں میں رہنے والے
وہ غاروں میں رہنے والے
ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور drpunnamnaureen@gmail.com


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International