تازہ ترین / Latest
  Tuesday, October 22nd 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

عورت اور اس کا مقام ومرتبہ ” “وجودِ زن سے ہے کائنات میں رنگ “

Articles , / Thursday, May 2nd, 2024

از قلم
بنتِ تونسہ ( تونسہ شریف)

اللّٰہ تعالیٰ نے دنیا میں جتنی خوبصورت چیزیں بنائی ہیں ،ان میں سے ایک خوبصورت چیز عورت ہے ۔کیونکہ عورت ظاہر سے نہیں بلکہ ، باطن سے خوبصورت معلوم ہوتی ہے۔ اگر عورت کا باطن اچھا نہ تو اس کی خوبصورتی کوئی معنی نہیں رکھتی ہے ۔‏عورت کا وجود
قدرت کی بے شمار نعمتوں میں
سے افضل ترین نعمت ہے. یہ وہ نعمت ہے جو تمام نعمتوں کا مجموعہ ہے . عورت ایک حساس چیز ہے جس کا دل موم سے بھی زیادہ نرم و ملائم ہے ۔ بعض دفاع عورت پہاڑوں جتنے غم اپنے سینے میں چپا کے چُپ ہو جاتی ہے۔
تو کبھی کبھی معمولی
سی بات پے رونا دھونا شروع کر دیتی ہے۔ کبھی عورت لوہے سے زیادہ سخت اور موم سے زیادہ نرم بن جاتی ہے ۔ اگر عورت بدلا لینے آئے تو اس جیسا ظالم نہیں ،
اور اگر معاف کر دے تو کوئی اس جیسا رحم دل نہیں ہے۔
ایک عورت ہوتی ہے جسکا لہجہ سانپ کی زہر ذیادہ زہریلا اور شہد کی مٹھاس سے زیادہ میٹھا ہوتا ہے ۔ عورت ایک وقت میں اپنی زبان کے ذریعے دل جیت بھی لیتی ہے اور دل چیر بھی لیتی ہے۔
ایک عورت ہوتی ہے جس کی گود سے ایک بچہ جنم لیتا ہے ۔ اگر وہ چاھے تو اپنے بچے کی اچھی تربیت کرے اور اگر چاھے تو اسکی اچھی تربیت نہ کرے۔
ایک عورت ہی تھی جِس کی گود سے حاتم طائی ، سر سید احمد خان ، قائد اعظم محمد علی جناح ، علامہ اقبال نے پرورشِ پائی تھی۔ اور وہ بھی عورت تھی جس کے پیٹ سے فرعون، نمرود نے جنم لیا تھا۔ معاشرے میں عورت کو باوقار مقام حاصل ہے
۔عورت کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اس میں چاھے عورت گھر کی ہو چاہے باہر کی لوگ عزت واحترام سے پیش آتے ہیں ۔آج کے دور میں جو مقام عورت کو حاصل ہے اسلام سے قبل عورت اس مقام کی مستحق نہیں تھی عورت پے طرح طرح کے ظلم ڈھائے جاتے تھے۔ ان میں سے چاھے روحانی ہوں یا جسمانی، عورت ذلت آمیز زندگی بسر کرتی تھی جب نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم جب دنیا میں تشریف لائے تو آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے عورت کو عورت کا اصل مقام دیا عورت تین طرح کے کردار ادا کر رہی ہے ماں بہن اور بیوی کے روپ میں، اگر عورت ماں ہے تو اسکے قدموں کے نیچے جنت ہے۔ اگر عورت بیٹی ہے تو وہ گھر کی رحمت ہے۔ اور اگر عورت بیوی ہے تو گھر کی مالکن بن کر راج کر رہی ہے ۔
نیپولن کا قول ہے
“تم اگر مجھے ایک پڑھی لکھی ماں دو گے تو میں تمہیں ایک مثالی معاشرہ دوں گا”
معاشرے میں خواتین کو مردوں کے برابر مقام حاصل ہے اگر مرد فیکٹری میں کام کر رہا ہے تو عورت اس کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہے ۔ اور ہر شعبہ زندگی میں نظر ائے گی کہیں استانی کے روپ میں تو کہیں ڈاکٹر ،انجینیئر پائلٹ کی وردی میں ، عورت نے ہر شعبہِ زندگی میں اپنا لوہا منوایا ہے کہیں عرفہ کریم ، فاطمہ جناح ، ثمینہ بیگ بن کر اْبھری تو کہیں مریم انجلینا ،ملالہ یوسف بن کر نکلی ہے ۔ الغرض عورت کو ہر شعبہ جات میں اعلیٰ مقام حاصل ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International