rki.news
پنجاب میوزک گروپ (پی ایم جی) انٹرنیشنل اپنے ہر دلعزیز چیف آرگنائزر جناب نزاکت علی خان کی سربراہی میں اپنی 2 دہائیوں پر محیط روایات کو برقرار رکھتے ہوئے یوم پاکستان (23 مارچ) اور عید ملن پارٹی کو دھوم دھام سے منانے کا اعادہ کیا گیا ہے۔
یہ پروگرام آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہو رہی ہے جسکی انٹری پی ایم جی فیملی کے لئے بلکل فری ہو گی۔
پروگرام کے انتظامی امور نزاکت علی خان اور میڈم یاسمین خان ( فرام کینیڈا) خصوصاً سر انجام دے رہے ہیں۔ پروگرام خاص طور پر مختلف ممالک کے فنکاران (جس میں پاکستان، ہندوستان، بنگلہ دیش اور نیپال)اور زبانوں کو بولنے سمجھنے والوں کے لئے بہترین انٹرٹینمنٹ کو مد نظر رکھا جائے گا۔
پروگرام کے سنگرز میں یو کے سے جناب محمد صابر مرزا صاحب، دبئی سے جناب علی عمران صاحب اور کویت سے جناب امجد بھٹی صاحب تشریف لائیں گے۔ دیگر پرفارمرز میں جناب شوکت جمالی صاحباور استاد شاہد سلیمان کھوکھر طبلہ نوازی کے جوہر بکھیریں گے۔ چیف گیسٹس میں ملک یاسر صاحب، جناب Juboo صاحب اور عادل مظہر صاحب سٹیج کو رونق بخشیں گے۔
پی ایم کے خاص اسپانسرز اور فنانشل اسپورٹ میں میڈم شہناز خانم، ڈاکٹر زبیدہ ملک اور کراچی سے میڈم یاسمین (Yasmeen Khan CEO PAK U CLUB) خصوصی شفقت فرمائیں گے۔
پروگرام شیڈول کے مطابق امارات کی حسین رعنائیوں میں شروع ہو گا۔ سمندر پار پاکستانیوں کو عید کی خوشیاں دوبالا کرنے اور وطن عزیز کے پر لطف کھانوں پر ہاتھ صاف کرنے کا موقع بھی میسر رہے گا لیکن اسکے آپکی ایڈوانس بکنگ 0097150292963 اس نمبر پہ کنفرم کرنا لازمی ہے۔
آپ کی کالز اور تشریف آوری کا شدت سے انتظار رہے گا۔ آپ کا ہوسٹ آپ کا دوست نزاکت علی خان دبئی۔
شکریہ
Leave a Reply