rki.news
یوم پاکستان اور عید الفطر کے تہواروں کے پیش نظر پنجاب میوزک گروپ (پی ایم جی) انٹرنیشنل کی جانب متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کے دل المدینہ اسپورٹس سٹی میں عظیم الشان تقریب منعقد کی گئی۔ پی ایم جی کے چیف آرگنائزر جناب نزاکت علی خان کی خصوصی درخواست پر المدینہ اسپورٹس اکیڈمی کے مالک چوہدری کاشف صاحب نے شفقت فرمائی اور حاظرین محفل کے لئے بہترین انتظامات مرتب کئے۔ میزبانی اور (Hosting) کے فرائض نزاکت علی اور یاسمین خان نے کئے۔ جنہوں نے تمام پرفارمرز اور آرٹسٹ حضرات کاپیشہ وارانہ طریقے خاضرین سے تعارف کروایا اور پلیٹ فارم فراہم کیا اور داد رسی بھی کی۔
پروگرام حمد و نعت سے آغاز ہوا اور 23 مارچ کی مناسبت سے ملک پاکستان کے ملی نغموں سے گونج اٹھا۔ سمندر پار پاکستانیوں کا خون گرماتے ترانوں کے بعد باقاعدہ قوالی و موسیقی کا آغاز کیا گیا۔
پروگرام کے چیدہ چیدہ پرفارمرز میں سر فہرست جناب صابر مرزا صاحب (from UK) نے خصوصاً پنجابی کلام پیش کئے اور حاظرین پر رقت طاری کر دی۔ دیگر سنگرز میں استاد شوکت جمال صاحب، امجد بھٹی صاحب، علی عمران صاحب، استاد شاہد سلیمان کھوکھر صاحب، عبداللہ مجید صاحب، حنان شیخ اور SAVI سنگر JUBOO صاحب بھی شامل تھے۔ جناب محمد یعقوب وکی صاحب خصوصاً طبلہ نوازی کے منصب پر فائز رہے۔ شیخ باسط علی عقیل ڈی جے پر معمور تھے۔ محمد عاصم صاحب ساؤنڈ سسٹم کنٹرولنگ انجینئر بھی پیش پیش رہے۔
پروگرام کے مہمان خصوصی اسلم سکرانی اور گیسٹ آف آنرز میں میڈم شہناز خانم، میڈم اشنا بلوچ، مہک شاہ، حسین وارثی صاحب، استاد جاوید اختر اور شفقت چیمہ صاحب نے قیمتی وقت سے پی ایم جی کو شرف بخشا اور عزت افزائی فرمائی۔
فیملی انٹرٹینمنٹ سے بھرپور فنگشن میں پاکستان سمیت ہندوستان اور بنگلہ دیشی حاظرین بھی جوق در جوق شریک ہوئے اور پاکستانی کھانوں اور مشروبات سے خوب محظوظ ہوتے رہے۔
پروگرام کا اختتام جناب مظاہرہ عادل کی دلفریب تقریر پر ہوا جس کے بعد تمام پرفارمرز کو شیلڈز اور اعزازات سے نوازا گیا۔ تمام فیملیز اور شرکاء نے فرداً فرداً جناب نزاکت علی خان کا شکریہ ادا کیا اور ایسے فن کی خدمت جاری رکھنے کے پی ایم جی ویژن کی تعریف بھی کی۔ اس دعا کہ ساتھ کہ اللہ پاک ایسے ہی اس پلیٹ فارم کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا کرتا رہے۔ پاکستان ذندہ۔ نزاکت علی خان نے تمام فنکاروں اور خاضرین کا شکریہ ادا کیا اور مزید کہا یہ رنگارنگ پروگرام آپ سب کی شمولیت سے کامیاب ہوا ہے۔
Leave a Reply