Today ePaper
Rahbar e Kisan International

عید کی مبارک ساعتیں ہیں آئیں رحمتِ خداوندی بھی ساتھ لائیں

Articles , Snippets , / Saturday, March 29th, 2025

rki.news

تمام مسلم اُمّہ کو عیدُالفطر 2025 کا تہوار مبارک ہو۔
عید انسانی فطرت کا تقاضہ ہے اور بارگاہِ رب میں سجدہ شکر بجا لانے کا نام عید ہے۔ ماہِ رمضان میں تزکیہ نفس کے اہتمام کے ساتھ روزوں کے انعام کے طور پر عیدُ الفطر ملتی ہے۔یہ عید اہلِ اسلام کا ایک اہم تہوار ہے۔
جو ہر سال ہمیں نصیب ہوتی ہےاور ہم اس میں اللّہ کا شکر بجا لانے کے ساتھ ساتھ خوشیاں بھی مناتے ہیں۔
اجتماعِ عید مسلمانوں کے اتحّاد اور اُخوّت کے جذبے کو عیاں کرتے ہیں اور آپس میں اتفاق کے فروغ کا باعث بنتے ہیں۔
گھروں میں انواع و اقسام کے کھانوں اور لوازمات سے مہمانوں کی تواضع کی جاتی ہےاور بچوں کو تحائف اور عیدی وغیرہ تقسیم کی جاتی ہے۔۔
عید کا اصل پیغام یہ ہے کہ ہم انفرادی نہیں بلکہ اجتماعی طور پر خوشیاں اور محبت تقسیم کریں ، غریبوں کا فطرے اور خیرات وغیرہ کی مد میں خیال رکھیں۔۔۔
ہر طرح کے تعصّب اور لسانیات کو دل سے نکال کر بلا تفریق ہر کسی سے ملیں اس طرح بھائی چارے اور یگانگت کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔۔۔
یہی اسلام کی اصل روح اور فلسفہ ہے۔۔
اللہ پاک ہم سب کو عیدُالفطر خوشیوں، رحمتوں اور نعمتوں کے ساتھ نصیب فرمائے ۔۔۔۔آمین

ثمرین ندیم ثمر
دوحہ قطر
30 مارچ 2025
عید الفطر


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International