rki.news
جانے کیوں جتنے قافلے نکلے ہم سفر سارے آپ کے نکلے
مجھ میں عیبوں کے پوٹلے نکلے کتنے عالی جناب کے نکلے
ڈگمگانے لگے وفا کے قدم خاردار ایسے راستے نکلے
کھا لیا اژدہوں کو ایک عصا جتنے جادو کے زعم سے نکلے
میرے وہم و گمان سے بھی آپ اپنے قد سے بہت بڑے نکلے
جاتے جاتے کرم نواز مرے دل کی دنیا اجاڑ کے نکلے
اے فلسطین تیری دھرتی سے کتنے معصوم چیختے نکلے
سانپ میں نے سنا تھا پر منصور آستینوں سے اژدہے نکلے
منصور اعظمی دوحہ قطر
Your email address will not be published. Required fields are marked *
Comment *
Name *
Email *
Website
Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.
At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.
© 2025 Rahbar International
Leave a Reply